اترکاشی ٹنل حادثہ: 9 دن بعد ملی خوشخبری، اب جلد باہر نکل سکیں گے پھنسے ہوئے 41 مزدور

پھنسے مزدوروں کی زندگی بچانے کے لیے اب تک 4 انچ کی پائپ ہی لائف لائن تھی، لیکن اب 6 انچ کی پائپ ملبہ کے آر پار بچھا دیے جانے کے بعد مزدوروں تک کھانے کے مزید سامان پہنچ سکیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>اترکاشی ٹنل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

اترکاشی ٹنل، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

اتراکھنڈ کے اترکاشی واقع سلکیارا ٹنل دھنسنے کے بعد جاری ریسکیو مہم میں 9 دنوں بعد پیر کے روز اہم کامیابی ملی۔ غار کے بند حصے میں 6 انچ پائپ لائن بچھا کر سیکنڈری لائف لائن بنانے کے لیے ڈریلنگ مکمل کر کے ملبہ کے آر پار 53 میٹر طویل پائپ لائن ڈالی گئی ہے۔ اس کے ذریعہ پھنسے مزدوروں تک خوردنی اشیا پہنچانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

پیر کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے این ایچ اے آئی ڈی سی ایل کے ڈائریکٹر انشو منیش کھلکھو، ضلع مجسٹریٹ ابھشیک روہیلا اور ٹنل کے اندر جاری ریسکیو مہم کے انچارج کرنل دیپک پاتل نے میڈیا کو کچھ اہم جانکاریاں دیتے ہوئے بتایا کہ 9 دنوں سے جاری ریسکیو آپریشن میں پہلی بار بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس کے بعد مزدوروں کو جلد بہ حفاظت باہر نکالنے کی کوششیں تیز ہوں گی۔


جانکاری دی گئی ہے کہ مزدوروں کی زندگی کی حفاظت کے لیے اب تک 4 انچ کی پائپ ہی لائف لائن بنی تھی۔ اب سیکنڈری لائف لائن کے طور پر 6 انچ چوڑی پائپ ملبہ کے آر پار بچھا دی گئی ہے۔ اس سے مزدوروں تک بڑے سائز کے سامان، خوردنی اشیا، دوائیوں سمیت دیگر ضروری سامان بھیجے جا سکیں گے۔

اس خبر کے آنے کے بعد غار کے اندر پھنسے مزدوروں اور باہر ان کا انتظار کر رہے ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسی درمیان پیر کو اتراکھنڈ حکومت کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج کھیروال نے پروجیکٹ افسران اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ٹنل کا جائزہ لے کر ریسکیو مہم کا معائنہ کیا اور افسران کو کچھ اہم ہدایات دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔