اتراکھنڈ راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کی راہ ہموار کرے گا: ہریش راوت

کانگریس لیڈر ہریش راوت نے ہلدوانی میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ دو دہائیوں کے بعد ملک کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کرے گا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

نینی تال: کانگریس لیڈر ہریش راوت نے ہلدوانی میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ دو دہائیوں کے بعد ملک کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنے گی اور مرکز میں کانگریس کی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

اس موقع پر ہریش راوت نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے تبدیلی کے لیے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ جس طرح سے اتراکھنڈ میں 2002 میں کانگریس کی حکومت بنی تھی اور 2004 میں مرکز میں یو پی اے کی حکومت بنی تھی۔ ٹھیک دس سال بعد اتراکھنڈ وہی تاریخ دہرائے گا۔ اتراکھنڈ کانگریس پارٹی کے لیے 2024 میں مرکز میں حکومت بنانے اور راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔


انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کسانوں اور غریبوں کے نام پر اقتدار میں آنے والی ریاستی حکومت نے خالص جملے دیئے۔ اسے ترقی کا کوئی خیال نہیں ہے۔ حکومت نے ہر محاذ پر جھوٹ بولا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گولڈن کارڈ کے نام پر حکومت ملازمین اور پنشنرز کو دھوکہ دے رہی ہے۔ ان سے وصولی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت آنے پر گولڈن کارڈ بند کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ کٹوتی کی رقم کھاتوں میں واپس جمع کرائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔