اتراکھنڈ: ایس ڈی آر ایف ٹیم رم جھم پوسٹ کے لئے روانہ

سنجے روتھان نے بتایا کہ رات میں موسم زیادہ خراب ہونے اور برفباری سے راستے میں رکاوٹ ہونے کے باوجود راحتی دستہ انسپیکٹر ہرک سنگھ رانا کی قیادت میں روانہ ہوا گیا۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دہرہ دون/ چمولی: چمولی جن پد سے متصل چین (تبت) سرحد پر کلیشیئر ٹوٹنے کی اطلاع کے بعد ریاستی آفت رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کا دستہ جائے وقوع کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے ترجمان انسپکٹر سنجے روتھان نے سنیچر کو بتایا کہ جمعہ کی رات دس بجکر 16 منٹ پر سمنا پوسٹ سے آگے رم جھم پوسٹ کی جانب گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا، جہاں گریف کے ذریعہ پُل تعمیر کا کام کیا جا رہا تھا۔

سنجے روتھان نے بتایا کہ رات میں موسم زیادہ خراب ہونے اور برفباری سے راستے میں رکاوٹ ہونے کے باوجود راحتی دستہ انسپیکٹر ہرک سنگھ رانا کی قیادت میں روانہ ہوا گیا۔ ہریک سنگھ رانا نے سیٹلائٹ فون کے ذریعہ اطلاع دی کہ ایس ڈی آر ایف کی 9 رکنی ٹیم برفباری کے سبب راستے میں روکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے پیدل بھاپ کنڈ پہنچی اور گریف کے 20 جوانوں کے ساتھ پیدل ہی جائے وقوع کی جانب جا رہی ہے۔


ایس ڈی آر ایف کے ترجمان انسپکٹر سنجے روتھان نے اس کے علاوہ ایس ڈی آر ایف کی ایک دیگر ٹیم گرام رتوڑا سے جوشی مٹھ پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو ٹیموں کو ریسکیو آلات اور ضروری سامان کے ساتھ واہنی ہیڈ کوارٹر اور سہستر ھارہ پوسٹ پر الرٹ رکھا گیا ہے، جو ضرورت پڑنے پر فوری طور پر جائے وقوع کے لئے روانہ ہوجائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔