اتراکھنڈ: سلکیارا ٹنل میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات کی سائنسی تحقیقات شروع

اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں زیر تعمیر سرنگ میں لینڈ سلائیڈ کی وجوہات کی جانچ کے لیے سائنسدانوں نے بھی منگل کو تحقیقات شروع کر دی ہے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں زیر تعمیر سرنگ میں لینڈ سلائیڈ کی وجوہات کی جانچ کے لیے سائنسدانوں نے بھی منگل کو تحقیقات شروع کر دی ہے۔

سلکیارا ٹنل میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات کا مطالعہ اور تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر اتراکھنڈ لینڈ سلائیڈ مٹیگیشن اینڈ منیجمنٹ سینٹر کی سربراہی میں حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں شامل ماہرین نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کردی۔ تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ماہرین کی یہ ٹیم گزشتہ روز ہی موقع پر پہنچی تھی۔ ٹیم سرنگ اور اس کے اوپر کی پہاڑی کا سروے کر رہی ہے۔


ماہرین کی اس ٹیم میں یو ایس ڈی ایم اے دہرادون کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شانتنو سرکار، واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی کے سائنسدان ڈاکٹر کھئنگ شنگ لورائی، جی ایس آئی کے سائنسدان سنیل کمار یادو، سی بی آر آئی کے سینئر سائنسدان روڑکی کوشل پنڈت، ڈپٹی ڈائریکٹر جیولوجی اور معدنیات محکمہ جی ڈی پرساد اور ماہر ارضیات یو ایس ڈی ایم اے دہرادون تنڈریلا سرکار شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔