اتراکھنڈ: وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ نے کووڈ کرفیو یکم جون تک بڑھانے کا کیا اعلان

حکومت کے ترجمان کابینہ وزیر سبودھ انیال نے کہا کہ تاجروں کے مطالبے کے عین مطابق وزیر اعلی سے مشاورت کے بعد صبح 7 بجے سے 10 بجے کے بجائے 8 بجے سے 11 بجے تک بازار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تیرتھ سنگھ راوت، تصویر آئی اے این ایس
تیرتھ سنگھ راوت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دہرادون: اتراکھنڈ میں کووڈ- 19 انفیکشن کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت نے کووڈ کرفیو میں یکم جون تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کی ہدایات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے ترجمان کابینہ وزیرسبودھ انیال نے پیر کے روز بتایا کہ ریاست میں کووڈ کرفیو میں یکم جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مطالبے کے عین مطابق وزیر اعلی سے مشاورت کے بعد صبح سات بجے سے 10 بجے کے بجائے آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک بازار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سبودھ انیال نے بتایا کہ جس میں حسب سابق اشیائے ضروری دودھ ، گوشت، مچھلی، پھل اور سبزیوں کی دکانیں کھولی جاسکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ راشن اور کریانے کی دوکانوں کے لئے عام لوگوں کو 28 مئی کی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک آمدورفت کے لئے چھوٹ رہے گی۔ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے کووڈ کا گراف کم ہوتا نظر آرہا ہے، لیکن حکومت اس کی روک تھام میں مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔