اتراکھنڈ: برفانی تودے گرنے کا واقعہ، اب تک زیر تربیت کوہ پیماؤں کی 19 لاشیں برآمد، متعدد ہنوز لاپتہ

اتراکھنڈ کے اترکاشی برفانی تودے کے حادثے میں اب تک 19 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں، جبکہ کئی لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی برفانی تودے گرنے کے حادثے میں اب تک 19 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں، جبکہ کئی لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چیتا ہیلی کاپٹروں کو ماتلی ہیلی پیڈ پر آنا پڑا تھا، انہیں خراب موسم کی وجہ سے ہرشل ہیلی پیڈ پر اتارا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4 لاشیں لائی گئی ہیں، جنہیں بعد میں ہرشل سے اترکاشی کے راستے روانہ کیا گیا ہے۔

وہیں اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ اترکاشی برفانی تودے گرنے کے بعد سے اب تک کل 19 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ جبکہ 10 ٹریکر ٹرینی ابھی تک لاپتہ ہیں، جنہیں تلاش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے لئے 30 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔


خیال رہے کہ جائے وقوعہ پر ہائی ایلٹیٹیوڈ وار فیئر اسکول کی ٹیم آئی ٹی بی پی، ایس ڈی آڑ ایف، اور این ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر راحت اور بچاؤ کا کام کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ 16000 فٹ کی بلندی پر ریسکیو کے لیے جدید ہیلی کاپٹر لینڈنگ گراؤنڈ تیار کیا گیا ہے۔

جمعرات کی شام تک 29 افراد لاپتہ بتائے گئے جا رہے تھے، جن میں دو ٹرینرز اور 27 ٹرینی شامل ہیں۔ صبح کے وقت ہائی الٹی ٹیوڈ وارفیئر اسکول گلمرگ کی 14 رکنی ٹیم امدادی کاموں میں شامل ہو گئی۔ دریں اثنا، اترکاشی میں کوہ پیمائی پر اگلے تین دنوں کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے، یہ فیصلہ خراب موسم کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔