اتراکھنڈ: رودرپریاگ میں کیدارناتھ پیدل راستے پر حادثہ، مٹی کے تودے گرنے سے 3 یاتری ہلاک

رودرپریاگ ضلع کے کیدارناتھ میں ایک بار پھر مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 3 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

دہرادون: اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں کیدارناتھ قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے سے 3 یاتریوں کی موت ہو گئی ہے۔ تینوں لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کا بچاؤ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ رودرپریاگ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نندن سنگھ راجوار نے بتایا کہ سون پریاگ اور گوری کنڈ کے درمیان مونکٹیا کے قریب پیش آنے والے اس حادثے کی اطلاع پیر کی شام تقریباً 7.30 بجے موصول ہوئی۔

نندن سنگھ راجوار نے بتایا کہ ملبے تلے عقیدت مندوں کے دبے ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامیہ، ریاستی آفات سے نمٹنے والی فورس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ اور راحت کا کام شروع کیا۔ پیر کے روز، ایک مردہ اور تین زخمی افراد کو نکالا گیا اور زخمیوں ایمبولینسوں کے ذریعے سون پریاگ لایا گیا۔


مرنے والے کی شناخت مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے رہنے والے گوپال جی (50) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں گوپال جی کا بھائی چھگن لال (45) بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کے رہنے والے من پریت سنگھ (30) اور نیپال کے دھنوا کے رہنے والے جیوچ تیواری (60) بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے آج نکالی گئی لاشوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر شام 6.30 بجے کے بعد نقل و حرکت مکمل طور پر روک دی گئی تھی۔ تاہم یہ لوگ اس وقت سے پہلے ہی گوری کنڈ سے سون پریاگ کے لیے روانہ ہو گئے تھے اور راستے میں ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہونے والے نقصان کی اصل معلومات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی مل سکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔