اتر پردیش: پنچایت الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری

ریاست کے فیروز آباد، کاس گنج، حمیر پور، پیلی بھیت، مراد آباد، دیوریا، بلرام پور، سدھارتھ نگر، کانپور دیہی، اوریا، جالون، اناؤ، بارا بنکی، امیٹھی، شاملی، چندولی، بلیا اور مرزا پور ضلع میں ووٹنگ جاری ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنٔو: اترپردیش میں گاؤں کی حکومت بنانے کے لئے پنچایت انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 20 اضلاع میں صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ریاست کے فیروز آباد، کاس گنج، حمیر پور، پیلی بھیت، مراد آباد، دیوریا، بلرام پور، سدھارتھ نگر، کانپور دیہی، اوریا، جالون، اناؤ، بارا بنکی، امیٹھی، شاملی، چندولی، بلیا اور مرزا پور ضلع میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ریاستی چیف انتخابی افسر منوج کمار نے بتایا کہ 49798 مقامات پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ تمام پولنگ بوتھوں پر، کووڈ- 19 کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے سینیٹائزر، ماسک کا انتظام کیا گیا ہے۔ شام 6 بجے تک تمام ووٹرز جو لائن میں ہوں گے اپنے ووٹ ڈال سکیں گے۔


انہوں نے کہا کہ پرامن اور منصفانہ انتخابات کے لئے ریاستی پولیس کے علاوہ پی اے سی کی 55 کمپنیاں اور سنٹرل صنعتی سیکورٹی فورس کی دس کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام اضلاع میں پولنگ پر امن طریقے سے جاری ہے اور کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ان اضلاع میں ووٹر 748 ضلع پنچایت ممبران، 18530 علاقائی پنچایت ممبران، 14379 گرام پردھانوں اور ایک لاکھ 80 ہزار 473 گرام پنچایت ممبران کا انتخاب کریں گے۔ بیس اضلاع میں تین کروڑ پانچ لاکھ 71 ہزار 613 ووٹر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔