اترپردیش: لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہوئے شخص نے بیوی کے ساتھ لگائی پھانسی
چکیری تھانہ انچارج روی شریواستو کا کہنا ہے کہ راکیش اور اس کی بیوی ارچنا کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران راکیش کی ملازمت چھوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے فیملی معاشی تنگی کا سامنا کر رہی تھی
کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں اور معاشی مسائل سے پریشان ہو کر خودکشی کیے جانے کے معاملے بھی لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ ایسا ہی معاملہ اتر پردیش کے کانپور ضلع میں دیکھنے کو ملا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق معاشی پریشانی برداشت کر رہے شوہر-بیوی نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔
بتایا جاتا ہے کہ معاملہ کانپور کے چکیری علاقہ کا ہے اور خودکشی کرنے والے شخص کا نام راکیش کمار سنگھ ہے جس کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جا رہی ہے۔ خودکشی کرنے والی راکیش کی بیوی کا نام ارچنا ہے جو تقریباً 36 سال کی ہوگی۔ دونوں چکیری تھانہ حلقہ کے جگئی پوروا واقع اپنے گھر میں رہ رہے تھے۔ جمعرات کی صبح چھت کے کنڈے سے پھانسی لگا کر دونوں نے خودکشی کر لی۔
چکیری تھانہ انچارج روی شریواستو کا کہنا ہے کہ راکیش اور اس کی بیوی ارچنا کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران راکیش کی ملازمت چھوٹ گئی تھی جس کی وجہ سے فیملی معاشی تنگی کا سامنا کر رہی تھی۔ بہر حال، پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھی بھیج دیا گیا ہے۔ آس پاس کے لوگوں سے مزید پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔