اتر پردیش کے بدایوں میں دردناک سڑک حادثہ، 6 لوگوں کی موت، 5 شدید زخمی

سبھی افراد نوئیڈا سے ایک لوڈر میں بیٹھ کر دیوالی منانے اُجھانی واقع اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ مُجریا قصبہ کے ٹریکٹر ٹرالی سے زوردار ٹکر ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے بدایوں واقع مُجریا علاقہ میں بدایوں-دہلی شاہراہ پر جمعرات کی صبح دیوالی منانے گھر آ رہے 6 لوگوں کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ اس میں 5 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سبھی نوئیڈا سے ایک لوڈر میں بیٹھ کر اُجھانی واقع اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ پولیس نے ذرائع کے حوالے سے جانکاری دی کہ صبح تقریباً 7 بجے لوگوں کو سوار کیے لوڈر گاڑی جب مُجریا قصبہ کے قریب پہنچا تبھی گاؤں سے آ رہے ایک ٹریکٹر ٹرالی سے اس کی زوردار ٹکر ہو گئی۔ اسی درمیان ایک تیز رفتار کار نے بھی لوڈر کو پیچھے سے ٹکر مار دی اور ڈیوائڈر سے جا ٹکرائی۔

چشم دیدوں کے مطابق لوڈر کی ٹکر پہلے گاؤں کی روڈ سے اچانک نکل کر شاہراہ پر آئے ٹریکٹر ٹرالی سے ہوئی تھی اس کے بعد کار نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں 6 لوگوں کی جانیں چلی گئیں جس میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔حادثہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ ندھی شریواستو اور سینئر ایس پی برجیش سنگھ موقع پر پہنچے۔ اس دردناک حادثہ کے بعد موقع پر اتنا خون اور گوشت کے لوتھڑے سڑک پر پھیل گئے تھے کہ پولیس نے پوال سے اسے چھپایا۔


ہلاک شدگان میں ضلع بریلی کے تھانہ بھمورا علاقہ کے گاؤں ککری باشندہ کنہئی اپنی بیوی کسم اور چھ سالہ بیٹے کارتک اور سات سالہ بیٹی سینو کے ساتھ نوئیڈا میں کام کرتے تھے۔ وہیں ضلع کے اُجھانی تھانہ حلقہ کے گاؤں مرزاپور باشندہ اتل و اسی گاؤں کے کپتان سنگھ اپنی اہلیہ پان کماری کے ساتھ رہ کر کام کرتے تھے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مُجریا تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور سبھی زخمیوں کو بلسی سے ایس سی راجدھانی سی ایس سی میں بھرتی کرایا گیا جہاں سے سبھی کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ یہاں ڈاکٹروں نے 6 کو مردہ قرار دے دیا جس میں کنہئی کا پورا کنبہ شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔