اتر پردیش: تین سالہ بچے نے زندہ سانپ کو چبا کر مار ڈالا

دنیش کمار کا بیٹا آیوش اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس نے شور مچانا شروع کر دیا۔ اس کی دادی بھاگی اور اس کے منہ میں مردہ سانپ دیکھ کر حیران رہ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

فرخ آباد: اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں تین سالہ بچے نے زندہ سانپ کو چبا کر مار ڈالا۔ واقعہ ضلع کے محمد آباد علاقے کے مدنا پور گاؤں کا ہے۔ واقعے سے خوفزدہ والدین نے مردہ سانپ کو پولی بیگ میں ڈال کر بچے کو اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بچے کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کے بعد خطرے سے باہر قرار دے دیا۔

دنیش کمار کا بیٹا آیوش اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ اس نے شور مچانا شروع کر دیا۔ اس کی دادی بھاگی اور اس کے منہ میں مردہ سانپ دیکھ کر حیران رہ گئی۔ بچے کی دادی سنیتا نے بتایا کہ میں نے اسے باہر نکالا اور اس کا منہ صاف کیا اور بچے کے والدین کو اطلاع دی، جو اسے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ضلع اسپتال لے گئے۔ وہ لوگ اپنے ساتھ مردہ سانپ بھی لے گئے، تاکہ ڈاکٹروں کو سمجھنے میں آسانی ہو۔


ڈسٹرکٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر محمد سلیم انصاری نے بتایا کہ بچے کو ضروری ادویات دی گئیں اور وہ ٹھیک ہے اور اسے چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹر نے کہا، ایسا لگتا ہے کہ سانپ زہریلا نہیں تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔