یو پی: 11 اسمبلی سیٹوں پر جلد ہی ہوں گے ضمنی انتخابات
ممبر اسمبلی ہوتے ہوئے لوک سبھا انتخابات میں قسمت آزمانے اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد جلد ہی یو پی کی 11 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، ان 11 ارکین اسمبلی میں سے تین کا تعلق یوگی کابینہ سے ہے۔
لکھنؤ: ممبر اسمبلی ہوتے ہوئے لوک سبھا انتخابات میں قسمت آزمانے اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد جلد ہی اترپردیش کی 11 اسمبلی حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ان گیارہ ارکین اسمبلی میں سے تین کا تعلق یوگی کابینہ سے ہے۔
تاہم اس بار اراکین اسمبلی کے رکن پارلیمان منتخب ہونے کی تعداد سال 2014 کے مقابلے کم ہے۔ اس وقت 14 ارکین اسمبلی پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ ان 14 اسمبلی حلقوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں 13 پر اس وقت کی حکمراں جماعت ایس پی نے کامیابی درج کی تھی جبکہ ایک سیٹ پر بی جے پی کو کامیابی ملی تھی۔
سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں حکمراں جماعت نے اپنے چار وزراء اور پانچ اراکین اسمبلی کو لوک سبھا انتخابات میں میدان میں تھے۔ جبکہ سماج وادی پارٹی سے دو اور بی ایس پی و اپنا دل سے ایک ۔ایک امیدوار میدان میں تھے۔
ریاستی کابینی وزیر ریتا بہوگنا جوشی جو کہ لکھنؤ کینٹ سے ایم ایل اے ہیں الہ آباد پارلیمانی سیٹ سے انتخابی میدان میں تھیں وہیں ایک دیگر وزیر ستیہ دیو پچوری کانپور سے بی جے پی کے امیدوار تھے۔دیگر دو وزراء جو انتخابی میدان میں تھے ان میں ایس پی سنگھ بگھیل جو کہ آگرہ(ریزرو) سے اور مکٹ بہار ورما جو کہ امبیڈکر نگر سے انتخابی میدان میں تھے۔مکٹ بہاری کےعلاوہ دیگر تین ممبران نے کامیابی درج کی۔
اترپردیش اسمبلی کے اراکین جو بی جے پی کے جانب سے لو ک سبھا انتخابات میں تھے ا ن میں مانک پور اسمبلی سے ایم ایل اے آر کے سنگھ پٹیل (باندہ سیٹ)، اگلاس اسمبلی سے ایم ایل اے راجویر سنگھ والمیکی دلیر(ہاتھرس سیٹ)،زید پور رکن اسمبلی سے ایم ایل اے اوپیندر کشواہا(بارہ بنکی)،گنگوہ اسمبلی سے ایم ایل اے پردیپ چودھری(کیرانہ)، کیرانہ اسمبلی حلقے سے اکشے ور لال گونڈ(بہرائچ) لوک سبھا سیٹ انتخابی میدان میں تھے۔بی جے پی کے تمام پانچ اراکین نے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی درج کی اور اب لوک سبھا میں نظر آئیں گے۔
سماج وادی پارٹی نے سینئر لیڈر اعظم خان کو رامپور لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں تھے۔بہوجن سماج پارٹی نے لیجسلیچر رتیش پانڈے کو امیبڈکر نگر سے جب کہ پرتاپ گڑھ سے اپنا دل ایم ایل اے سنگم لال گپتا نے پرتاپ گڑھ پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی ٹکٹ سے انتخابی میدان میں تھے دونوں نے کامیابی درج کی ہے۔
11 اراکین کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کو دیکھتے ہوئے اترپردیش اسمبلی میں حزب اختلاف لیڈر و ایس پی ایم ایل اے رام گوند چودھری نے کہا کہ ’’ اترپردیش میں الیکشن سیشن کبھی ختم نہیں ہوتے اور اور آنے والے کچھ ہی دنوں میں ہم ایک بار پھر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔