اتر پردیش: دیوریا میں سماجوادی پارٹی کارکنان کو ’ٹریکٹر ریلی‘ نکالنے سے روکا گیا

سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رما شنکر ودیارتھی نے کہا کہ ’’آج یوم جمہوریہ ہے، سرحد پار کی جنگ نہیں۔ ہم اپنی گرفتاری دینے کے لئے تیار ہیں لیکن انتظامیہ ہماری گرفتاری تک نہیں کرا رہی ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دیوریا: اتر پردیش کے دیوریا میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کسان تحریک کی حمایت میں ٹریکٹر ریلی نکالنے والے سماجوادی پارٹی کارکنان کو پولس نے روک دیا۔ تحصیل اے ہیڈ کوارٹر میں سماجوادی پارٹی کارکنان ٹریکٹروں پر ترنگا لگا کر کسانوں کی حمایت میں ریلی نکال رہے تھے، لیکن ضلع انتظامیہ نے مستعدی دکھا کر ٹریکٹر ریلی روک دی ۔ تحصیل دیوریا صدر میں واقع سبھاش چوک کے نزدیک سماجوادی کارکنوں سے پولس کی معمولی کہا سنی بھی ہوئی۔ سماجوادی کارکنوں کو روکے جانے کے بعد پولس کے خلاف نعرے بازی کرتے دیکھا گیا۔

سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رما شنکر ودیارتھی نے یو این آئی کو بتایا کہ مرکزی حکومت سرمایہ داروں کے اشارے پر نئے زراعتی قوانین لائی ہیں۔ اسے رد کرانے کے لئے ملک کے کسان سردی میں سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اب تک کسان تحریک میں 60 کسان مر چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود وزیر اعظم کا دل نرم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حمایت میں سماج وادی پارٹی نے آج ریاست بھر میں کسان ریلی کا انعقاد کیا ہے، ایس پی کارکن بھی کسان ہیں۔ ہماری پارٹی 'دھرتی پتر' ملائم سنگھ یادو کی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یوم جمہوریہ ہے، سرحد پار کی جنگ نہیں۔ ہم اپنی گرفتاری دینے کے لئے تیار ہیں لیکن انتظامیہ ہماری گرفتاری تک نہیں کرا رہی ہے اور نہ ہی تحصیل پر جانے کی اجازت دے رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔