اترپردیش: ہردوئی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، پانچ افراد کی موت

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گھر کے سبھی لوگ رامائن کا پاٹھ سن رہے تھے۔ اسی دوران، تیز بارش اور آندھی کے سبب رام نریش کے گھر کی پکی دیوار گر گئی اور تمام لوگ اس کے نیچے دب گئے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ہردوئی: اترپردیش کے ہردوئی میں بدھ کی رات تیز آندھی کے ساتھ بارش کے دوران دو مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ گھر کی پکی دیوار کے گرنے سے سالے اور بہنوئی سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ سالے اور بہنوئی ضلع اناؤ کے رہائشی تھے۔ جو جینیو سنسکار میں شامل ہونے آئے تھے۔ بدھ کی رات، سب رامائن کا پاٹھ سن رہے تھے۔ اس وقت حادثہ پیش آگیا۔ وہیں ایک درخت گرنے سے دس سالہ بچی کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اترولی علاقہ کے گاؤں مڈھیا مجرا پارسا محی الدین پور کے رہائشی رام نریش یہاں جینیو ہونا تھا۔ جس میں تمام رشتے دار موجود تھے۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد رشتہ دار گھر کے لوگوں کے ساتھ رامائن کا پاٹھ سن رہے تھے۔ اسی دوران، تیز بارش اور آندھی کے سبب رام نریش کے گھر کی پکی دیوار گر گئی اور تمام لوگ اس کے نیچے دب گئے۔ آس پاس کے لوگ دوڑ کر آئے اور کافی کوشش کے بعد سب کو باہر نکالا، لیکن رامیندر اور اس کے خالو راجیش موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ رامیندر کے ماموں ماجل مشرا، رامیندر کے بابا گوکران اور رام نریش کو تشویشناک حالت میں بھروان سی ایچ سی پہنچایا گیا، لیکن لیکن ان کی بھی راستے میں موت ہوگئی۔


وہیں کچھونا کوتوالی کے علاقے میں تیز آندھی طوفان اور ژالہ باری کے ساتھ بارش کی تباہی کی وجہ سے اس علاقے میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، درخت اکھڑنے، تار اور کھمبوں کے ٹوٹنے سے درجنوں گاؤوں کی بجلی چلی گئی۔ اسی دوران علاقے کی گرام پنچایت لونہرا کے مزرا سوجن پور کی 10 سالہ بیٹی رضا بانو درخت کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔