اتر پردیش: مدارس کے طلبا کو دی جائے گی این سی سی اور این ایس ایس کی ٹریننگ

مدرسوں میں پڑھنے والے طلبا کو اصل دھارے سے جوڑنے اور ان کے اندر مذہبی آہنگی و خدمت کا جذبہ بیدار کرنے کے مقصد سے اب نیشنل کیڈٹ کور اور نیشنل سروس اسکیم کی ٹریننگ دی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے مدرسوں کو جدید بنانے اور وہاں پڑھنے والے طلبا کو سماجی پروگرام سے جوڑے جانے کے منصوبہ پر ریاستی حکومت لگاتار کام کر رہی ہے۔ اسی تعلق سے مدرسہ میں این سی سی (نیشنل کیڈٹ کور) اور این ایس ایس (نیشنل سروس اسکیم) کی تربیت شروع کیے جانے کی کوششیں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راگھویندر سنگھ نے بدھ کے روز بتایا کہ مدرسہ میں پڑھنے والے طلبا کو جدیدیت کی جانب گامزن کر کے طلبا و طالبات میں بھائی چارہ، ڈسپلن، مذہبی ہم آہنگی، خدمت کا جذبہ جگانے کے لیے اب این سی سی اور این ایس ایس کی ٹریننگ دی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل نے سبھی مدارس کو اس سلسلے میں ہدایات بھیج دی ہیں۔


راگھویندر سنگھ نے بتایا کہ ’’این سی سی کا مقصد ہوتا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لیے سبھی کو آگے بڑھائیں۔ مدرسے میں پڑھنے والے طلبا کو ہندوستانی فوج میں کیریر بنانے کا موقع بھی ملے گا۔ اس کے علاوہ انھیں تعلیم کے علاوہ ملک کی خدمت کرنے کے لیے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ بورڈ یہ بھی دیکھے گا کہ اس کی ہدایات پر کتنے مدارس نے عمل کیا ہے۔

رجسٹرار نے بتایا کہ مدارس کے طلبا کی ہمہ جہت ترقی کے لیے این ایس ایس کی ٹریننگ بھی بے حد ضروری ہے۔ اس ٹریننگ میں سماجی برائیوں کے خاتمہ، ماحولیاتی سیکورٹی، صاف صفائی، ایمرجنسی یا قدرتی آفات سے متاثر لوگوں کی مدد جیسے سبجیکٹ پر طلبا کو بیدار کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔