میرا بیٹا ملک کے آئین کے لئے شہید ہو گیا، سلیمان کی والدہ اکبری کا بیان

سلیمان کے چچا مقصود نے قومی آواز کو بتایا کہ آپ پورے محلہ سے پوچھ لیجیے سب یہی بتائیں گے کہ سلیمان کلیکٹر بننا چاہتا تھا، وہ یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کر رہا تھا اور ہر وقت پڑھائی کرتا رہتا تھا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

آس محمد کیف

بجنور کے نہٹور میں پولیس فائرنگ میں مارے جانے والے سلیمان کی غم زدہ والدہ اکبری جب روتے روتے تھک جاتی ہیں تو کہتی ہیں ’’میرا سلیمان ایک بڑا افسر بننا چاہتا تھا اور وہ اس خواب کو سینے میں لئے ملک کے آئین کے لئے شہید ہو گیا۔‘‘ جب ان کو یہ بات بتائی جاتی ہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی راج گھاٹ پر یہی بات کہی ہے کہ مظاہروں میں جن لوگوں کی جانیں گئی ہیں وہ ملک کے آئین کے لئے شہید ہوئے ہیں تو ان کے آنسوؤں کا بہاؤ اور تیز ہو جاتا ہے۔

میرا بیٹا ملک کے آئین کے لئے شہید ہو گیا، سلیمان کی والدہ اکبری کا بیان

سلیمان کے چچا مقصود نے قومی آواز کو بتایا کہ ’’آپ پورے محلہ سے پوچھ لیجیے سب یہی بتائیں گے کہ سلیمان کلیکٹر بننا چاہتا تھا، وہ یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کر رہا تھا اور ہر وقت پڑھائی میں ہی لگا رہتا تھا۔ وہ اتنے اچھے اخلاق کا مالک تھا کہ سب کو سلام کرتا تھا اور اس کا کبھی کسی سے جھگڑا نہیں ہوا۔ اس کو کلیکٹر بننے کا جنون تھا اور اس کے جنون میں اس وقت سے اور زیادہ اضافہ ہوگیا جب سے بجنور کے دو لڑکے آئی اے ایس بنے تھے۔ وہ آئین کا محافظ بننا چاہتا تھا۔ اس کے سینے میں گولی لگی اس کا انصاف ہمارا خدا کرے گا اور اس کے یہاں دیر ضرور ہے لیکن اندھیر نہیں ہے۔‘‘


میرا بیٹا ملک کے آئین کے لئے شہید ہو گیا، سلیمان کی والدہ اکبری کا بیان

واضح رہے اتر پردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک 18 افراد کی موت کی خبر ہے ان میں دو نوجوان کا تعلق بجنور کے نہٹور سے ہے۔ مرنے والے ان دو نوجوانوں میں ایک سلیمان بھی ہے۔ سلیمان کے گھر والوں کا دعوی ہے کہ سلیمان کی موت پولیس کی گولی سے ہوئی ہے۔ ادھر سلیمان کے ایک 21 سالہ پڑوسی انس کے بھی آنکھ میں گولی لگی اور اس کی بھی موت ہو گئی۔ نہٹور کے جہانگیر زیدی بتاتے ہیں کہ وہاں کے تین اور لڑکوں کو گولی لگی ہے اور دیواروں اور کھمبوں پر گولی لگنے کے نشان آج بھی موجود ہیں۔ واضح رہے پولیس کل تک کسی بھی طرح کی پولیس فائرنگ سے انکار کررہی تھی لیکن گزشتہ روز ایک بیان کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ پولیس نے اپنی دفاع میں فائرنگ کی تھی۔

میرا بیٹا ملک کے آئین کے لئے شہید ہو گیا، سلیمان کی والدہ اکبری کا بیان

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔