اتر پردیش: مظفر نگر میں 50 سالہ شخص کے قتل کے الزام میں ماں- بیٹا گرفتار
اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منصور پور تھانے میں قتل اور شواہد کو تباہ کرنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ملزم نکُنج اور اندو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مظفر نگر: یوپی کے مظفر نگر ضلع کے منصور پور تھانہ علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے 50 سالہ شخص کا گلا کاٹنے کے الزام میں ماں-بیٹے کی جوڑی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت نکُنج اور اندو تیاگی کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ مظفر نگر ضلع کے منصورپور تھانہ علاقے کے تحت گاؤں سونہجنی تگان کا ہے۔ پولس افسر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیہ نارائن پرجاپت نے بتایا کہ 14 جون کو منصور پور پولیس اسٹیشن کو ایک شخص کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔ سونہجانی تگان گاؤں میں ایک گھر کے اندر سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی، جس کی گردن تیز دھار ہتھیار سے کاٹ دی گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔ مرنے والے کی شناخت سندیپ تیاگی کے طور پر ہوئی تھی۔
اے ایس پی نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ کی جانب سے دی گئی شکایت کی بنیاد پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اے ایس پی نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ واقعہ کو مقتول سندیپ تیاگی اور ملزم چچرے بھائی نکُنج عرف منوہر نے خاندان کے ساتھ پرانی دشمنی اور قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے چچرے بھائی نے واقعہ کو انجام دیا۔
اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم نکُنج نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے کہ مقتول سندیپ تیاگی اس کے والد اور والدہ کو ہراساں کرتا تھا۔ سال 2009، 2010، 2014 میں مقتول نے گھر میں گھس کر اس کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بدلہ لینے کے لیے اس نے پہلے منصوبہ بند طریقے سے شراب پی اور بعد میں رات کے وقت تیز دھار پتھیار سے اس کی گردن کاٹ کر سندیپ کا قتل کر دیا۔ جس کے بعد وہ گھر گیا اور اپنی والدہ کو پورا حال سنایا۔ ماں نے قتل میں استعمال ہونے والے تیز دھار ہتھیار کو دھو کر گاؤں کے تالاب میں پھینک دیا۔ اس کے بعد ماں اندو تیاگی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے کہنے پر قتل میں استعمال ہونے والا ہتھیار برآمد کر لیا گیا ہے۔
اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منصور پور تھانے میں قتل اور شواہد کو تباہ کرنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ملزم نکُنج اور اندو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔