اتر پردیش: مہنت نے برسرعام خواتین کو گھر سے اٹھا کر عصمت دری کی دی دھمکی، ایف آئی آر درج

بجرنگ منی داس کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں وہ بھیڑ کے سامنے اقلیتی طبقہ کی خواتین اور بیٹیوں کو گھر سے اٹھا کر عصمت دری کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
ایف آئی آر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں مسلم مخالف بیانات کا سلسلہ دن بہ دن تیز ہوتا جا رہا ہے۔ ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مہنت اقلیتی طبقہ کی خواتین کو گھر سے اٹھا کر عصمت دری کی دھمکی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو سیتاپور میں خیر آباد واقع بڑی سنگت کے مہنت بجرنگ منی داس کی ہے۔ اس میں وہ اقلیتی طبقہ کی خواتین کے تئیں نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو 2 اپریل کی بتائی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے یہ بیان نو سموتسر کے موعق پر نکالے گئے جلوس کے دوران دیا تھا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

بجرنگ منی داس کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں وہ بھیڑ کے سامنے اقلیتی طبقہ کی خواتین اور بیٹیوں کو گھر سے اٹھا کر عصمت دری کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو کسی شخص کی طرف سے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پولیس کو معاملے کی جانکاری ملی اور اے ایس پی سیتاپور کو اس کیس کی جانچ سونپی گئی ہے۔


واضح رہے کہ مہنت بجرنگ منی داس پہلے بھی متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے سے پہلے بجرنگ منی داس سنگت کی زمین پر ناجائز قبضے کو لے کر بھی سرخیاں بنے تھے۔ اس کے یہاں مقامی لیڈروں کی کافی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔

بہرحال، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں مقامی افسر کو جانچ اور ضروری کارروائی کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے بتایا کہ تھانہ خیر آباد پر اس کے خلاف ضابطے کے مطابق متعلقہ دفعات میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ دستیاب ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔