یو پی: کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان، شادیوں میں شرکاء کی قید ختم
یو پی انتظامیہ نے شادی و دیگر تقریبات کو کھلے مقام پر رقبہ کے مطابق اجازت دے دی ہے، ساتھ ہی ہر جگہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہوگا، اس دوران باب الداخلہ پر کووڈ ہیلپ ڈیسک کا لگایا جانا ضروری ہے۔
لکھنؤ: عالمی وبا کورونا وائرس پر موثر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اترپردیش حکومت نے کھلے میں منعقد کئے جانے والے شادی و دیگر تقریبات میں مہمانوں کی تعداد کے سلسلے میں لگائی گئی پابندی کو ختم کردیا ہے جس کے بعد کھلے علاقے میں کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے رقبہ کے حساب سے مہمانوں کو مدعو کیا جاسکے گا۔
محکمہ داخلہ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کر کے اس ضمن میں جانکاری دی گئی۔ ٹوئٹ کے مطابق اترپردیش انتظامیہ نے شادی و دیگر تقریبات کو کھلے مقام پر رقبہ کے مطابق اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر جگہ پر کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ اس دوران باب الداخلہ پر کووڈ ہیلپ ڈیسک کا لگایا جانا ضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 177 رہ گئی ہے۔ 10 کروڑ 39 لاکھ 55 ہزار ویکسین لگا کر اترپردیش کووڈ ٹیکہ کاری میں بھی ملک میں سرفہرست ہے۔ ریاست کے 31 اضلاع میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔