اتر پردیش: رشوت خوری کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی پی ایس افسر کے خلاف تحقیقات شروع

پولیس کمشنر وارانسی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کی صداقت کی تصدیق کریں، جو تقریباً دو سال پرانا ہے۔ پولیس کمشنر اگلے تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>رشوت، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رشوت، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نے ایک وائرل ویڈیو کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس میں ایک آئی پی ایس افسر انیرودھ سنگھ مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس کمشنر وارانسی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ویڈیو کی صداقت کی تصدیق کریں، جو تقریباً دو سال پرانا ہے۔ پولیس کمشنر اگلے تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

انیرودھ سنگھ فی الحال سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (میرٹھ دیہی) کے عہدے پر تعینات ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب انیرودھ سنگھ وارانسی میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر تعینات تھے۔ میرٹھ ضلع میں ایس پی (دیہی) کے طور پر تعینات آئی پی ایس افسر انیرودھ سنگھ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ ویڈیو کال کے ذریعے ایک شخص سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو کی بنیاد پر انیرودھ سنگھ پر بدعنوانی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔


انیرودھ سنگھ کی بیوی آئی پی ایس افسر آرتی سنگھ سے متعلق ایک شکایت کی بھی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ ایک ٹوئٹ کے ذریعے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر کو اس الزام کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وارانسی میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے طور پر تعینات آرتی سنگھ نے فلیٹ کے مالک کو کرایہ ادا نہیں کیا ہے۔ تاہم پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ وہ کرایہ پہلے ہی ادا کر چکیں ہیں۔ وارانسی کے پولیس کمشنر اس معاملے کی جانچ کر کے تین دن کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔