بی جے پی کی زیر قیادت میں جنگل راج کی صورت حال: مایاوتی
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے یو پی کی یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جرائم کنٹرول و نظم ونسق میں بری طرح سے ناکام ہونے و اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر جانب بد نظمی کا دور دورہ ہے۔
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش کی یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جرائم کنٹرول و نظم ونسق میں بری طرح سے ناکام ہونے و حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر جانب بد نظمی کا دور دورہ ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا’’ جرائم پر قابو و نظم و نسق میں بری طرح ناکامی کی وجہ سے یہاں یوپی میں جنگل راج بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔اس کے لئے افسروں کو بلی کا بکرا بنانے سے پہلے بی جے پی کو ملزموں کو ہر طرح کا شہہ و تحفظ دینا بند کرنا ہوگا۔جو مفاد عامہ میں بہت ہی ضروری ہے۔
مایاوتی نے خراب نظم و نسق کے ساتھ ہی پٹرل کی بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں بھی یوگی حکومت پر سوال کھڑا کیا۔اس ضمن میں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’ یو پی بی جے پی حکومت کے ذریعہ پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے اور کروڑوں غریوں و متوسط طبقے کے افراد کے پیٹ پر لاد مارنے والا ظالمانہ قدم ہے۔‘‘
انہوں نے مزید بد تر نظم ونسق ، مہنگائی و بے روزگاری سے پریشان عوام کا مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ حکومت مفاد عامہ کے کاموں پر دھیان مرکوز کرے تو بہتر ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Aug 2019, 6:10 PM