اتر پردیش: کانگریس کے سابق ایم ایل اے کے پوتے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

مئو ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تربھون ناتھ ترپاٹھی نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور متعلقہ سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

موب لنچنگ، تصویر آئی اے این ایس
موب لنچنگ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مئو: اترپردیش میں مئو ضلع کے کوپا گنج پولیس علاقے کے تحت ایک گاؤں میں کانگریس کے سابق ایم ایل اے مرحوم کیدار سنگھ کے 35 سالہ پوتے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ مہوآر گاؤں میں ہمانشو سنگھ کو سات سے آٹھ لوگوں نے مبینہ طور پر مارا پیٹا۔ مئو ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تربھون ناتھ ترپاٹھی نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور متعلقہ سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہمانشو سنگھ آنجہانی کیدار سنگھ کے پوتے تھے جو 1980 میں گھوسی حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ وہ کوپا گنج تھانہ علاقہ کے تحت لیرو ڈونوار گاؤں میں ایک پنچایت میں گئے تھے، جہاں ان کا کچھ لوگوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ اسی کو لے کر ہجوم نے انہیں لاٹھیوں سے خوب مارا۔ جس کے سبب بعد میں اسپتال میں ان کی موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔