اتر پردیش: امروہہ میں دلت ماں۔بیٹی کا قتل
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شلبھ ماتھر بھی موقع واردات پر پہنچے۔ انہوں نے پوچھ گچھ کے بعد جلد ہی قتل کی واردات کا انکشاف کرنے اور مجرمین کی گرفتاری کا تیقن دیا ہے۔
امروہہ: اترپردیش کے ضلع امروہہ میں دلت کنبے سے تعلق رکنے والی ایک بیوہ اور اس کی نابالغ بیٹی کا نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ ڈی آئی جی نے موقع واردات کا جائزہ لیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ لانگہے نے اتوار کو بتایا کہ گجروالہ تھانہ علاقے کے دہلی۔لکھنؤ قومی شاہراہ پر واقع گاؤں کانکاٹھیر میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔ پون سنگھ کی سال 2013 میں موت کے بعد اس کی بیوی متھلیش(30) اپنے بیٹا۔ بیٹی کے ساتھ گاؤں میں رہ رہی تھی۔ آج رات متھلیش اور اس کی بیٹی گھر کے آنگن میں سوئی ہوئی تھیں کہ رات میں کسی نامعلوم شخص نے ماں۔ بیٹی کا قتل کر دیا۔ بیٹا اپنی ننہال گیا ہوا تھا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ قتل سے مشتعل بھیڑ نے لاشیں بغیر اطلاع کے امروہہ بھیجے جانے پر خوب ہنگامہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) شلبھ ماتھر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے پوچھ گچھ کے بعد جلد ہی قتل کی واردات کا انکشاف کرنے اور مجرمین کی گرفتاری کا تیقن دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔