یو پی: بی جے پی رکن اسمبلی کے بیٹے پر لگا دلت ملازم کو پیٹنے کا الزام، گرفتاری کا مطالبہ

اتر پردیش بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ کے بیٹے ہزاری سنگھ پر ایک دلت ملازم کو پیٹنے کا الزام لگا ہے۔ تحصیل دفتر کے سینکڑوں ملازمین نے بدھ کو ہوئے اس واقعہ کے بعد ہزاری سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ کے بیٹے ہزاری سنگھ پر ایک دلت ملازم کو پیٹنے کا الزام لگا ہے۔ تحصیل دفتر کے سینکڑوں ملازم نے بدھ کو ہوئے اس واقعہ پر ہزاری سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خبروں کے مطابق جمدھاریوا گاؤں میں ایک اسپیشل بوتھ لول افسر کی پسند پر ہوئے تنازعہ کے بعد ہزاری سنگھ نے ملازم رادھے شیام کی پٹائی کر دی تھی۔ جیسے ہی تنازعہ بڑھا، ہزاری سنگھ نے ملازم کی پٹائی کر دی۔

رادھے شیام نے اس سلسلے میں کہا کہ ’’میں نے انھیں سمجھانے کی کوشش کی کہ معاملے کو طے مدت میں حل کر لیا جائے گا، لیکن انھوں نے اور ان کے ساتھ آئے ایک درجن لوگوں نے مجھے مارا۔ جب میں زمین پر گرا، انھوں نے مجھے لات اور گھونسوں سے مارا۔‘‘ حالانکہ ہزاری سنگھ نے ایسے کسی واقعہ سے پوری طرح انکار کیا اور کہا کہ متعلقہ ملازم نے ان کے ساتھ غلط سلوک کیا اور ان کے ایک حامی کو دھکا دیا۔


ہزاری سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’میں نے صرف مداخلت کی اور اس کے بعد اپنے حامیوں کے ساتھ واپس آ گیا، جب کہ ملازم اپنے راستے چلا گیا۔‘‘ رابطہ کرنے پر پولس نے معاملے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ اپنے متنازعہ بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جیسے لیڈروں کے خلاف ہتک آمیز الفاظ کا استعمال کر چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔