یو پی: گنگا میں پانی چھوڑے جانے سے قریبی علاقوں میں خوف، الرٹ جاری
گنگا کے نزدیکی گاؤں میں پولیس اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مقامی باشندوں کو کسی محفوظ مقامات پر متنقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔
لکھنو: شمالی ہندوستان میں مانسون کے بروقت آمد اور اس کی بدولت ہوئی پہاڑوں ومیدانی علاقوں میں جھما جھم بارش کے بعد ہفتہ کی صبح ہریدوار سے 375000 کیوسک پانی چھوڑے جانے سے گنگا میں طغیانی آگئی۔ اسی طرح سے بجنور گنگا میں بھی 130000 کیوسکس پانی چھوڑا گیا ہے۔ جس کے بعد شام تک گنگا کi آبی سطح میں مزید اضافہ کے توقعات ہیں۔ وہیں مغربی یوپی میں گنگا کی طغیانی کی وجہ سے گنگا کے ساحلی گاؤں کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
گنگا کے نزدیکی گاؤں میں پولیس اور انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مقامی باشندوں کو کسی محفوظ مقامات پر متنقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں دوسری جانب لگاتار بارش کی وجہ سے یوپی میں بہنے والی ندیوں میں طغیانی ہے جس سے پوروانچل کے علاقوں میں سیلاب کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پوری ریاست میں شدید بارش ہوئی ہے اور محکمہ موسمیات پوروانچل و مغربی یوپی میں اگلے 48 گھنٹوں کے اندر مزید بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔