اتر پردیش: دیوریا میں لڑکی کے ساتھ درندگی، ملزم گرفتار
ذرائع نے بتایا کہ 15 برس کی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں جھاڑی میں ملی۔ لڑکی کے ہاتھ اور پیر باندھے گئے تھے اور منھ بھی کپڑے سے باندھ دیا گیا تھا۔
دیوریا: اترپردییش میں ضلع دیوریا کے بھٹنی علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ درندگی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس نے ریپ کا معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ علاقائی پولیس افسر بھاٹپار رانی پنچم لال نے اتوار کے روز ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ گیسٹ ہاؤس کے پیچھے جھاڑیوں میں ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ پولیس نے لڑکی کی ماں کی تحریر پر ریپ اور پوسکو ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے ملزم سنتوش یادو کو گرفتار کرکے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ گرفتار ملزم بھی ریلوے اہلکار بتایا جا رہا ہے۔ متاثرہ لڑکی کا بیان لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 15 برس کی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں جھاڑی میں ملی۔ لڑکی کے ہاتھ اور پیر باندھے گئے تھے اور منھ بھی کپڑے سے باندھ دیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی دیر سے اپنے گھر سے غائب تھی۔ لڑکی کی ماں ڈیوٹی سے لوٹی تو اس نے بیٹی کو ڈھونڈنا شروع کیا، لیکن کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ آدھی رات کو بھٹنی تھانہ اور جی آر پی میں بیٹی کے غائب ہونے کی اطلاع دی تھی۔ آج صبح متاثرہ بے ہوشی کی حالت میں جھاڑی میں ملی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔