اتر پردیش: بدایوں میں مورتی وسرجن کے دوران حادثہ، 4 غرقاب
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر او پی سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ مورتی وسرجن کے دوران دیپک گپتا (45)، کنال شرما (17)، بھولا عرف بھولے ناتھ (15)، اور رامو (35) گنگا کی تیز دھار کی وجہ سے بہہ گئے۔
بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کوتوالی اجھانی علاقے میں کچھلگا گنگا گھاٹ پر مورتی وسرجن کو آئے چھ لوگ گنگا بھاگی رتھ کے ہرے پانی میں ڈو گئے جن میں سے دو کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ دیگر 4 افراد لاپتہ ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر او پی سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ گزشتہ شام فیروزآباد کے محلہ انہر سے ایک کنبہ مورتی وسرجن کے لئے آیا تھا۔ مورتی وسرجن کے دوران دیپک گپتا (45) کنال شرما (17)، بھولا عرف بھولے ناتھ (15) و رامو (35) گنگا کی تیز دھارا کی وجہ سے دھارا میں بہہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : مذہبی قائد کب اپنا کردار ادا کریں گے؟... سید خرم رضا
موقع پر پی اے سی کے علاوہ غوطہ خوروں کی کئی ٹکڑیاں اندھیرا ہونے تک لاشوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن کامیابی ہاتھ نہ لگی۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ آج صبح سے لاشوں کی برآمدگی کے لئے دوبارہ ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے اور امید ہے کہ بہت ہی جلد دیپک، کنال، بھولا عرف بھولے ناتھ اور رامو کی لاشیں برآمد کر لی جائیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔