اتر پردیش: گورکھپور میں بغیر بیہوش کیے ہاتھ پیر پکڑ کر ہو رہا اسقاط حمل، ملزم نرس کو کیا گیا گرفتار

ستیم اسپتال میں 3 جنوری کو جین پور ٹولہ قاضی پور باشندہ رام ودن کی حاملہ بیوی سوناوت کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں ایک انتہائی حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھٹہٹ واقع ستیم اسپتال کی مبینہ نرس گیتا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس نے پیر کے روز پولیس کو بتایا کہ ڈاکٹر رنجیت مبینہ طور پر او ٹی (آپریشن تھیٹر) میں بغیر بیہوش کیے ہی مریضہ سوناوت کا اسقاط حمل کرا رہے تھے۔ جب وہ درد سے تڑپنے لگی تو دو دیگر لوگوں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور گیتا سر کے پاس کھڑی تھی۔ گیتا کا کہنا ہے کہ مریضہ کی تڑپتے ہوئے موت ہو گئی تھی لیکن معاملہ بگڑنے پر رنجیت اسے دوسرے اسپتال لے گیا تھا۔

ملزم گیتا کو پولیس نے پیر کے روز ہی عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس اب کیس کے ملزم اس ڈاکٹر کی تلاش میں مصروف ہے جس کے نام پر اسپتال کا رجسٹریشن کرایا گیا تھا۔ جانکاری کے مطابق پیر کے روز گرفتار کی گئی گیتا نے بتایا کہ وہ لکھنؤ واقع ایک پرائیویٹ نرسنگ کالج سے جے ایم ایم کا کورس کر کے گھر کی مالی حالت خراب ہونے پر والد کے ساتھ سبزی فروخت کرتی تھی۔ ابھی اس کا دوسرا سال ہے۔ گیتا کا کہنا ہے کہ پیر کو سوناوت پیٹ میں درد کی شکایت لے کر اسپتال آئی اور رنجیت خود ہی ڈاکٹر کی کیبن میں بیٹھتے تھے تو انھوں نے ہی خاتون کو بھرتی کر علاج شروع کیا۔


بتایا جاتا ہے کہ مریضہ سے پوچھا گیا تو پتہ چلا کہ اس کا خون بہہ رہا تھا۔ کہیں سے دوا لے کر اس نے کھائی تھی۔ گیتا نے بتایا کہ 3 جنوری کی صبح میں 4 بجے سوناوت نے زور سے پیٹ میں تکلیف ہونے پر سر کو بلانے کے لیے کہا۔ رنجیت کو جب یہ بتایا گیا تو انھوں نے اسے او ٹی میں لے جانے کو کہا۔ رنجیت ہی آپریشن کرتے تھے تو آپریشن تھیٹر کے کپڑے پہن مریضہ کو بغیر بیہوش کیے ہی حمل ضائع کرنا شروع کر دیا۔ اس وقت دو دیگر شخص مریضہ کا ہاتھ پکڑے تھے اور وہ (گیتا) سر کے پاس کھڑی تھی۔ اسی وقت ایک ڈیلیوری کا کیس آنے کی وجہ سے وہ باہر آ گئی۔ پھر لوٹی تو دیکھا کہ مریضہ کچھ بول نہیں رہی تھی۔ گیتا کا کہنا ہے کہ ’’مجھے ٹرالی لانے کو کہا گیا اور اس پر اسے لاد کر اپنی گاڑی سے کہیں لے گئے۔‘‘

واضح رہے کہ ستیم اسپتال میں 3 جنوری کو جین پور ٹولہ قاضی پور باشندہ رام ودن کی حاملہ بیوی سوناوت کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس رام ودن کی تحریر پر رنجیت نشاد کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا کیس درج کیا تھا۔ اس معاملہ میں رنجیت نشاد کو پولیس نے گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دوسرا کیس اے سی ایم او ڈاکٹر اے کے سنگھ کی تحریر پر ڈاکٹر سنیل کمار سروج اور منیجر سبھاش نشاد کے خلاف درج کیا ہے۔ ان دونوں کی تلاش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔