اتر پردیش: بلند شہر میں 50 ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش گرفتار

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے اتوار کو بتایا کہ گپتان عرف منگل باشندہ جورا ضلع مرینا مدھیہ پردیش کو کل پولیس مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں پولیس نے لوٹ کی ایک واردات میں مطلوب باوریا گینگ کے 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو مڈھ بھیڑ کے دوران گرفتار کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار نے اتوار کو بتایا کہ گپتان عرف منگل باشندہ جورا ضلع مرینا مدھیہ پردیش کو کل پولیس مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ اس کی شناخت گپتان عرف منگل عرف وجئے ولد دنیش عرف بڈا باوریان باشدہ درگاپوری آلا پور قصبہ و تھانہ جورا ضلع مرینا مدھیہ پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔

شلوک کمار نے بتایا کہ ڈبائی پولیس کو لوٹ پاٹ کے ارادے سے بائیک سوار دو مسلح بدمعاشوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ اس پر پولیس نے روپ شہر،علی گڑھ روڈ پر مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دیا۔ کچھ وقت بعد دو مشتبہ افراد بائیک پر آتے دکھائی دیئے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ اس پر بدمعاش نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔


پولیس نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کردی جس میں گپتان عرف منگل کو گولی لگی۔ اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ اس دوران اس کا ساتھی بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اس کی گرفتار کی کوشش کر رہی ہے۔ مڈھ بھیڑ میں تھانہ ڈبائی پر تعینات سپاہی پردیپ کمار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی بدمعاش اور سپاہی کو علاج کے لئے سی ایچ سی ڈبائی میں داخل کرایا گیا ہے۔ بدمعاش کے قبضے سے اسلحہ و کارتوس، بائیک وغیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کپتان عرف منگل عرف وجئے شاطر قسم کا ڈکیت اور لٹیرا ہے۔ اس کے خلاف تھانہ ڈبائی پر سال 2014 میں مجرمانہ مقدمہ درج ہوا تھا۔ تبھی سے وہ پولیس کو مطلوب چل رہا تھا۔ اس کی گرفتاری پر ایس ایس پی بلندشہر کے ذریعہ 50000 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔