اتر پردیش: گئو کشی انجام دینے والے بین ریاستی گروہ کے 17 اراکین گرفتار

گرفتار ملزمین میں سروج عرف ببو، نواب علی عرف جھکڑ، نوشاد عرف پپو، رضوان، محمد رؤف، ارشاد، انور، عقیل، عالم ممتازعلی، جیتو، لال بہادر، مہر علی، اسحاق، رئیس وغیرہ شامل ہیں۔

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں پولیس نے مڈھ بھیڑ میں ایک انعامی مطلوب بدمعاش سمیت گئو کشی کرنے والے بین ریاستی گروہ کے 17 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ ایس پی ستپال انتل نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بدھ کی رات آس پور دیوسرا پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر کھٹ کھٹہا کے نزدیک پٹی کی طرف سے 10 چار پہیہ گاڑی و موٹر سائیکلوں سے آرہے گئوکشی کرنے والے گروہ کے اراکین کو روکنے کی کوشش کی۔ خود کو گھرتا دیکھ گروہ کے اراکین نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی۔ جس میں پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔

ستپال انتل نے بتایا کہ پولیس کے ذریعہ پہلے ہی راستے کو ڈرم، لکڑیوں کے بوٹے وغیرہ ڈال کر بند کر دیا گیا تھا۔ جس سے پولیس کے ذریعہ ہوشیاری کے ساتھ گھیرا بندی کر کے سبھی گاڑیوں کو پکڑ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ موقع سے 15ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش سمیت 17 گئو کشی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران بولیرو اور اسکارپیو سوار گروہ کے چھ اراکین اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔


ستپال انتل نے بتایا کہ موقع سے ذبح کے لئے لے جائے جا رہے 20 گائے کے قبیل کے مویشی جن کے پیر، منھ، پونچھ رسی سے بندھے ہوئے تھے انہیں برآمد کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں سے بڑی تعداد میں گئو کشی کے آلات برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمین میں سروج عرف ببو، نواب علی عرف جھکڑ، نوشاد عرف پپو، رضوان، محمد رؤف، ارشاد، انور، عقیل، عالم ممتازعلی، جیتو، لال بہادر، ڈرائیور ولد ببو، مہر علی، اسحاق، رئیس، بلندے شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔