اب ٹوئٹر سے کمائی کر سکیں گے اس پلیٹ فارم کے صارفین، سی ای او ایلن مسک نے بتایا پورا منصوبہ

ایلن مسک کے پوسٹ پر کئی ٹوئٹر صارفین نے اپنے نظریات ظاہر کیے، ایک ٹوئٹر صارف نے سوال پوچھا کہ ’’ٹوئٹ پڑھنے کے لیے چارج کرنا؟ یا پے وال؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>ٹوئٹر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ٹوئٹر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو افسر ایلن مسک نے پیر کے روز کہا کہ مائیکرو-بلاگنگ پلیٹ فارم ’اسپن اَپ سبسکرپشن‘ کر رہا ہے تاکہ صارفین اپنے فالووَرس کو خاص کنٹنٹ کے لیے ’چارج‘ کر سکیں۔ پھر ایک صارف نے نئے بلو فیچر کے ساتھ ایک طویل ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بارے میں پوچھا جو سبسکرائبرس کو 4000 الفاظ تک کے ٹوئٹ بنانے کی اجازت دے۔ مسک نے جواب دیا ’’طویل ٹوئٹ کا اچھا استعمال! اگلا اَپڈیٹ بنیادی فارمیٹنگ کے ساتھ بہت طویل ٹوئٹس کی اجازت دے گا تاکہ آپ ٹوئٹر پر کوئی بھی کنٹنٹ پوسٹ کر سکیں۔‘‘ مسک نے بتایا کہ ’’ہم سبسکرپشن بھی بڑھا رہے ہیں، اس لیے آپ لوگوں سے کچھ کنٹنٹ کے لیے فیس لے سکتے ہیں اور وہ آسانی سے ایک کلک کے ساتھ ادائیگی کر سکتے ہیں۔‘‘

مسک کے پوسٹ پر کئی ٹوئٹر صارفین نے اپنے نظریات ظاہر کیے۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ ’’ٹوئٹ پڑھنے کے لیے چارج کرنا؟ یا پے وال؟‘‘ ایک دیگر صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’شاندار نظریہ۔ اب ایک مصنف ٹوئٹر پر اپنی پوری کتاب شائع کر سکتا ہے، شاید ایک وقت میں ایک باب۔ پہلے کچھ ٹوئٹس کو مفت رہنے دیں اور باقی کو پیڈ۔‘‘


آنے والا فیچر صارفین کے لیے مائیکرو-بلاگنگ پلیٹ فارم پر اپنے فالووَرس سے پیسے کمانے کا ایک شاندار موقع ہوگا۔ اس درمیان گزشتہ ہفتہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب غیر ٹوئٹر بلو صارفین کو 20 مارچ کے بعد ٹو فیکٹر آتھنٹی کیشن (2 ایف اے) میتھڈ کی شکل میں ٹیکسٹ میسجز کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

اس ماہ کے شروع میں ٹوئٹر نے تصدیق کی تھی کہ وہ ویب پر ویریفکیشن کے ساتھ اپنی بلو سروس کے لیے ماہانہ 650 روپے اور ہندوستان میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل پر 900 روپے چارج کرے گا۔ اس کے علاوہ یو ایس میں بلو سبسکرائبر 4000 حروف تک کے طویل ٹوئٹ کر سکتے ہیں۔ بلو صارفین کو اپنے ہوم ٹائم لائن میں 50 فیصد کم اشتہار بھی دکھائی دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔