امریکہ: شمالی کیلی فورنیا کے جنگل میں آگ پھیلی، ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

امریکہ میں شمالی کیلیفورنیا کی سسکیو کاؤنٹی میں جنگل میں آگ پھیلنے کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور سڑکیں بند کر دی گئیں۔ حکام نے بدھ کو یہ معلومات دی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

سان فرانسسکو: امریکہ میں شمالی کیلیفورنیا کی سسکیو کاؤنٹی میں جنگل میں آگ پھیلنے کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور سڑکیں بند کر دی گئیں۔ حکام نے بدھ کو یہ معلومات دی۔

یو ایس فاریسٹ سروس کے حکام نے بدھ تک آگ تقریباً 2,700 ایکڑ (تقریباً 11 مربع کلومیٹر) پر پھیلی گئی تھی جسے ہیڈ فائر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ منگل کی رات کلماتھ نیشنل فاریسٹ میں لگی۔ یہ جنگل شمالی کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون میں 6,863 مربع کلومیٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط ہے۔


سسکیو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کیلیفورنیا اوریگون کی سرحدی لائن سے تقریباً 20 میل دور، وادی سیلاڈ اور ہیمبرگ کے آس پاس کے کئی علاقوں کے لیے انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ہائی وے 96 اور اسکاٹ ریور روڈ کو بند کر دیا گیا۔ کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے مطابق منگل کو مینڈوکینو کاؤنٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگنے کی کچھ اطلاع ملی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔