امریکہ اور فرانس کے وزرائے دفاع کا یوکرین کے بحران کے درمیان نیٹو کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر دفاع آسٹن اور فرانسیسی وزیر دفاع پارلی نے یوکرین کے بحران کے درمیان نیٹو اتحادیوں اور اتحاد کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے یہ اطلاع دی

نیٹو
نیٹو
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے یوکرین کے بحران کے درمیان نیٹو اتحادیوں اور اتحاد کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے یہ اطلاع دی۔

جمعہ کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کربی نے کہا’’وزیر دفاع لائیڈ جے۔ آسٹن نے آج فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی کے ساتھ فون پر بات کی۔ انہوں نے نیٹو اتحادیوں کی جانب سے ممکنہ روسی حملے کے پیش نظر اتحاد کو مضبوط کرنے اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی مسلسل ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


کربی نے کہا کہ آسٹن اور مسز پارلی نے مغربی سرحد اور بیلاروس میں روس کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر دفاع آسٹن نے نیٹو کے مشرقی جانب اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں قائدانہ کردار کے لیے فرانس کا شکریہ ادا کیا۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ یوکرین پر حملے کی تیاری کے لیے سرحد پر فوج اور فوجی ساز و سامان جمع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ روس پر سخت پابندیاں عائد کر دے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔