درگاہ اجمیر شریف: کل اختتام پذیر ہوگا عرس مبارک

بڑے قل کے موقع پر صبح پانچ بجے سے 11 بجے تک ادا کی جانے والی رسم کے بعد انجمنوں کی جانب سے سب کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور بلند دروازے پر چڑھایا گیا عرس کا جھنڈا اتار لیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کا 808 واں سالانہ عرس مبارک کل نویں کے قل (بڑا قل) کے ساتھ باقاعدہ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ قل کے موقع پر درگاہ احاطے کو عقیدت مندوں کی جانب گلاب اور كیوڑے کے پانی سے دھونے کی مذہبی و روایتی رسم ادا کی جائے گی۔

بڑے قل کے موقع پر صبح پانچ بجے سے 11 بجے تک ادا کی جانے والی رسم کے بعد انجمنوں کی جانب سے سب کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور بلند دروازے پر چڑھایا گیا عرس کا جھنڈا اتار لیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ رجب ماہ کی یکم تاریخ سے شروع ہوا عرس مبارک اختتام پذیر ہو جائے گا۔


بڑے قل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے درگاہ علاقے میں رونق برقرار ہے اور زائرین نے یہیں قیام کیا ہے، جنہیں قل کی مذہبی رسم میں شریک ہونا ہے ۔ یہ لوگ قل کے پانی کو بوتلوں میں بھر کر اپنے گھروں کو لے جائیں گے۔ عرس مکمل ہونے پر ضلع اور پولیس انتظامیہ بھی راحت کی سانس لے گی۔

ادھراجمیر میں پاکستان کے 211 ارکان کے جتھے کی موجودگی سیکورٹی کے لحاظ سے انتظامیہ کے لئے بڑا کام ہے۔ عرس اختتام پذیر ہونے کے باوجود وہاں کی حکومت کی چادر پیش نہیں کرائے جانے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سات مارچ کو الوداع سے پہلے چھ مارچ کو چادر پیش کرائے جانے کا منصوبہ تھا۔ اس سے پہلے بڑا قل بھی اختتام پذیر ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔