اتراکھنڈ بی جے میں اندرونی تنازعہ! سابق وزیر اعلی کے بیان پر ہنگامہ

اترا کھنڈ کابینہ کے وزیر ہرک سنگھ راوت نے کہا ہے کہ آ ج درس کون دے رہا ہے بڑا دل کرنے کے لئے جن کا خود کا دل بہت چھوٹا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

قیادت میں تبدیلی کے با وجود اترا کھند بی جے پی میں اختلافات جاری ہیں ۔ چار سال تک وزیر اعلی رہنے کے بعد خود کو ہٹائے جانے سے تریوندر سنگھ راوت کی ناراضگی ہر روز بڑھتی جا رہی ہے۔

واضح رہے تریوندر سنگھ راوت نے خود کے ساتھ ابھیمنیو کی طرح دھوکہ ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد بی جے پی کے رہنما ؤں نے ان کے خلاف مورچہ کھول دیا ۔ اس کے بعد پوڑی میں تریوندر سنگھ راوت نے بیان دیا کی سیاست میں ہمیں بڑا دل لے کر چلنا چاہئے۔


تریوندر سنگھ کے اس بیان پر ان کی ہی پارٹی کے کابینہ کے وزیر ہرک سنگھ راوت نے کہا ہے کہ آ ج درس کون دے رہا ہے بڑا دل کرنے کے لئے جن کا خود کا دل بہت چھوٹا ہے۔ ہرک سنگھ راوت کا کہنا ہے کہ یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ ہم لوگ درس تو دے دیتے ہیں کہ بڑا دل رکھو لیکن کئی مرتبہ ہمارا خود کا دل بڑا نہیں ہوتا۔

ترویندر سنگھ کے بیان کے بعد بی جے پی میں جو گھمسان مچا ہے اس پر حزب اختلاف بھی خوب طنز کر رہا ہے۔ اترا کھنڈ بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔ حال ہی میں وہاں بی جے پی کو وزیر اعلی بدلنا پڑا ۔ نئے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے کرسی سنبھالتے ہی کئی متنازعہ بیان دئے جس کے بعد عوام میں بی جے پی کے خلاف نارضگی بڑھی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Apr 2021, 10:40 AM