کرناٹک: یدیورپا کے لئے آسان نہیں ہے کابینہ کی توسیع

چونکہ کابینہ میں صرف سات نشستیں خالی ہیں، اس وجہ سے توسیع کے لئے کسی ایک وزیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑسکتا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے بدھ کے روز پارٹی ہائی کمان سے گرین سگنل ملنے کے بعد اپنی کابینہ میں سات سے آٹھ نئے اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہےلیکن ان کےلئے ایسا کرنابہت مشکل کام ہے کیونکہ اس توسیع کے بعد ان کے خلاف ناراضگی بڑھ سکتی ہے۔وزیر اعلی یدیو رپا اس ناراضگی کی وجہ سے ہی کابینہ کی توسیع ٹالتے آ رہےہیں۔

گورنر وجوبھائی والا کابینہ کے نئے وزراء کو سہ پہر ساڑھے تین بجے گورنر ہاؤس کے گلاس ہاؤس میں حلف دلائیں گے۔ تاہم، مسٹر یدیورپا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ان لوگوں کے نام بتانے سے انکار کردیا، جنہیں کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ نام نہ بتانےکی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ وزیر اعلی کےاوپر بہت زبردست دباؤ ہے۔


چونکہ کابینہ میں صرف سات نشستیں خالی ہیں، اس وجہ سے توسیع کے لئے کسی ایک وزیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑسکتا ہے۔ وزیر اعلی کس سے استعفی دلوائیں گے یا نہیں دلوائیں گےدونوں ہی صورتوں میں ان کے لئے راہ آسان نہیں ہے۔

کانگریس- جے ڈی (ایس) مخلوط حکومت کو چھوڑ کر بی جے پی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لئے تین ارکان اسمبلی ایم ٹی بی ناگراج، آر شنکر اور منی رتنا کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے ایم ایل اے امیش کٹی کی بھی حلف برداری متوقع ہے، جن کو وزیر اعلی نے وزیر کے عہدے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Jan 2021, 7:40 AM