یوپی: میرٹھ میں مریض کے اہل خانہ پر حملہ کرنے پر تین ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا

اتر پردیش کے میرٹھ میں لالہ لاجپت رائے میموریل میڈیکل کالج کے تین جونیئر ڈاکٹروں کو علاج کے لیے اسپتال لائے گئے ایک لڑکے کے اہل خانہ پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>جونئیر ڈاکٹر / آئی اے این ایس</p></div>

جونئیر ڈاکٹر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ میں لالہ لاجپت رائے میموریل میڈیکل کالج کے تین جونیئر ڈاکٹروں کو علاج کے لیے اسپتال لائے گئے ایک لڑکے کے اہل خانہ پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔ منگل کو کالج کے پرنسپل نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا، جب پانچ سالہ بچے کنال کو ہاتھ پر چوٹیں آنے کے بعد اسپتال لایا گیا۔سرکل آفیسر اروند کمار نے بتایا کہ الزام لگایا گیا ہے کہ چار سے پانچ جونیئر ڈاکٹروں نے لڑکے کے کنبہ کے افراد کو مارا پیٹا۔ شکایت کے مطابق بچہ درد کی وجہ سے رو رہا تھا اس لیے لواحقین نے ڈاکٹروں سے اس کا ’مناسب علاج‘ کرنے کو کہا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے ڈاکٹر مشتعل ہو گئے اور دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا جس کے بعد خواتین سمیت خاندان کے افراد کو مارا پیٹا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم ڈاکٹر فرار ہو گئے۔ کمار نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور نامعلوم ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔