یوپی: صفائی ملازم کا کارنامہ! فرضی آئی ڈی اور پاس ورڈ بنا کر سرکاری کھاتے سے اڑائی غریبوں کی رقم

جس سرکاری کھاتے سے یہ پیسے منتقل ہوئے اس میں ایک کروڑ 27 لاکھ روپے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں ڈی پی ایم سمیت 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے

<div class="paragraphs"><p> علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

یوپی کے ایٹاوہ ضلع میں پی ایف ایم ایس (پبلک فائنانشیل مینجمنٹ سسٹم) سرکاری پورٹل پر ایڈمن آئی ڈی اور پاس ورڈ میں ہیرا پھیری کرکے دھوکہ دہی کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ محکمہ جاتی ضلع پروجیکٹ منیجر (ڈی پی ایم) کی ملی بھگت سے ایک صفائی ملازم نے غریبوں کے بینک کھاتوں سے پیسہ نکال کر اپنے کھاتے میں منتقل کر لیا۔ جس سرکاری کھاتے سے یہ پیسے منتقل ہوئے اس میں ایک کروڑ 27 لاکھ روپے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں ڈی پی ایم سمیت 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایٹاوہ میں ضلع پنچایتی راج محکمہ سے جڑے اس معاملے کا تب انکشاف ہوا جب سینئر افسر ڈی پی آر او نے پی ایف ایم ایس پورٹل پر لاگ اِن کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے دیکھا کہ پورٹل کا ایڈمن آئی ڈی اور پاس ورڈ بدل چکا ہے۔ اس کے بعد معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اس کی شکایت پولیس سے کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

جانچ میں پتہ چلا کہ سہارن پور کے ڈی پی آر او محکمہ میں صفائی ملازم کے عہدہ پر تعینات شخص نے ایٹاوہ کے پی ایف ایم ایس پورٹل کا ایڈمن آئی ڈی اور پاس ورڈ بدل کر فرضی فرم بنایا، اس کے بعد موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی بدل کر غریبوں کا پیسہ اپنے کھاتے میں منتقل کر لیا۔ جانچ میں یہ بھی پتہ چلا کہ محکمہ جاتی افسر ڈی پی ایم کی ملی بھگت سے یہ سب ہوا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ڈی پی ایم سمیت سہارن پور سے 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔


ضلع پنچایتی راج محکمہ صفائی سے متعلق تقاریب اور سرکاری منصوبوں کو نافذ کرانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں پی ایف ایم ایس میں سرکاری پیسہ آتا ہے، جس کا استعمال بیت الخلا کی تعمیر، صفائی اور صفائی کے دیگر معاملوں میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔ ان منصوبوں کا فائدہ غریبوں کو ملتا ہے۔ ان ہی منصوبوں کے لیے سوا کروڑ سے زیادہ کی رقم ایٹاوہ کے لیے مختص ہوئے تھے۔

 اس پورے معاملے کی جانچ کے دوران پتہ چلا کہ صفائی ملازم نے فرضی فرم بنا کر پورٹل پر اپنا آئی ڈی اور پاس ورڈ بدلے، موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی بھی بدل دیے۔ اس فرضی واڑہ کا انکشاف تب ہوا جب غریب لوگوں کے کھاتوں سے 40 لاکھ روپے منتقل کئے تھے۔

سینئر ایس پی سنجے کمار نے بتایا کہ ڈی پی آر او کے ذریعہ اپریل مہینہ میں آئی ٹی ایکٹ سمیت کئی دفعات میں معاملہ درج کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ پاس ورڈ اور ایڈمن آئی ڈی کو بدل کر اس کا غلط استعمال کیا گیا، ایک کروڑ 27 لاکھ کھاتے میں تھے، اس میں لین دین کیا گیا ہے، 40 لاکھ روپے منتقل کرنے تھے، تب معاملے کا پتہ چلا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔