یوپی: 50 روپے رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل، ہیڈ کانسٹیبل معطل

اتر پردیش واقع فتح پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو مبینہ طور پر مونگ پھلی کے لئے پچاس روپے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کر دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

فتح پور: اتر پردیش کے فتح پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو مبینہ طور پر مونگ پھلی کے لئے پچاس روپے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسے معطل کر دیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے منگل کے روز بتایا ویڈیو 44 سیکنڈ کی ہے اور دو دن پہلے یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ یہ ویڈیو سنیچر کے روز کی بتائی جا رہی ہے۔

وائرل ہو رہی ویڈیو میں میں کھکریرو پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل اشوک کمار سنگھ قصبہ کے ایک صراف کو سمن تامیل کرانے کے عوض خرچہ مانگتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں جب صراف سمن میں کوئی خرچ نہ آنے کی بات کرتا ہے تو ہیڈ کانسٹیبل 250 گرام مونگ پھلی کے لئے رقم مطالبہ کرتا ہے۔ ویڈیو میں صراف کو ہیڈ کانسٹیبل کو 50 روپے دیتے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


ایک افسر نے بتایا، ’’وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی نے پولیس اسٹیشن کے سربراہ سے تفتیشی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کر دیا۔‘‘

دریں اثنا، پولیس سپرنٹنڈنٹ پرشانت ورما نے وائرل ویڈیو کی بنیاد پر معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’رشوت چاہے ایک ہزار روپے کی ہو یا ایک روپیہ کی کسی کو بھی ایسے معاملے میں بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔