یو پی: گئوکشی کے الزام میں 7 مسلمانوں کو پولس نے کیا گرفتار
گئوکشی کر کے گوشت فروخت کیے جانے سے متعلق خبر ملنے کے بعد پولس نے اشتیاق احمد، مبین، مختار، افتخار اور اس کی بیوی نورجہاں، نفیس کے علاوہ سلطان پور باشندہ غلام بنی کو گرفتار کیا ہے۔
پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے کندھئی علاقے میں پولس نے گئوکشی کے الزام میں خاتون سمیت سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولس ترجمان نے یہاں بتایا کہ کل رات کندئی علاقے کے راجاپور مفرید گاؤں میں گئو کشی کر کے گوشت فروخت کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع کے مطابق پولس نے گاؤں پہنچ کر موقع سے گئو کشی کرنے والے اشتیاق احمد، مبین، مختار، افتخار اور اس کی بیوی نورجہاں، نفیس کے علاوہ سلطان پور باشندہ غلام بنی کو گرفتار کیا ہے۔
پولس کے مطابق موقع سے ایک کوئنٹل 50 کلو ممنوعہ گوشت، جانور کو ذبح کرنے والے تین چاپڑ، چھری، ترازو کے علاوہ جانور کو باندھنے کے لئے رسی اور گوشت فروخت کے 55 روپئے برآمد کیے ہیں۔ پولس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔