یو پی پنچایت انتخاب: میراتھن میٹنگ کے بعد کانگریس کی حکمت عملی تیار!
پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی سربراہی میں منعقد میٹنگ میں رکن اسمبلی، سابق ایم ایل اے، ایم ایل سی، سابق رکن پارلیمان کے علاوہ محکمہ پنچایتی راج کے سینئر افسران موجود رہے۔
اترپردیش میں جلد ہونے والے پنچایت انتخابات کی تیاریوں کے سلسے میں کانگریس نے منگل کو پارٹی کے ریاستی دفتر میں بلائی میٹنگ میں انتخابی حکمت عملی کا خاکہ تیار کیا۔ پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی سربراہی میں منعقد میٹنگ میں رکن اسمبلی، سابق ایم ایل اے، ایم ایل سی، سابق رکن پارلیمان کے علاوہ محکمہ پنچایتی راج کے سینئر افسران موجود رہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پنچایت انتخاب کی تیاری کے لئے کانگریس کی میراتھن میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔ کانگریس پوری طاقت سے پنچایت انتخاب میں شرکت کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ حال میں ہی منعقد پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوطی کے لئے چلائی گئی مہم کا فائدہ پارٹی سے ملنا طے ہے۔ بوتھ سطح پر پارٹی کی مضبوطی کے تحت گزشتہ سال اکتوبر کو تنظیم مضبوطی کے لئے مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ میٹنگ میں سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری، سینئر کانگریس لیڈر نسیم الدین صدیقی، کمل کشور کمانڈو، ایم ایل سی دیپک سنگھ، راجیش مشرا، جے پی سنگھ، پی ایل پنیا، آرادھان مشرا مونا، پنکج ملک، اوپی سنگھ، راجارام پال، بال کرشنا چوہان، ہریش واجپئی سمیت کئی دیگر سینئر لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔