ملائم سنگھ کی یاد میں 21 اکتوبر کو اتر پردیش کے سبھی اضلاع میں منعقد ہوگا تعزیتی جلسہ

سماجوادی پارٹی کی طرف سے پارٹی محافظ اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی یاد میں 21 اکتوبر کو پوری ریاست میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

سماجوادی پارٹی کی طرف سے پارٹی محافظ اور یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی یاد میں 21 اکتوبر کو پوری ریاست میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس تعلق سے سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے پارٹی کے عہدیداران کو ہدایت جاری کر دی ہے۔ نریش اتم نے سبھی ضلعی صدر، مہانگر سربراہ اور عہدیداروں کو خط لکھ کر تعزیتی جلسہ منعقد کرنے کے لیے کہا ہے۔ 21 اکتوبر کو ایک ساتھ یوپی کے سبھی اضلاع میں اس کا انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے محافظ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کا پیر کے روز گروگرام (ہریانہ) واقع میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 82 سال کے تھے۔ پیر کی شام ان کا آخری دیدار کرنے کے لیے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پہنچے تھے۔ منگل کی صبح سیفئی گراؤنڈ میں ملائم سنگھ کا جسد خاکی لوگوں کے دیدار کے لیے بھی رکھا گیا تھا۔ یہاں سیاست سے جڑے سرکردہ لیڈران، فلمی ہستیاں سمیت بڑی تعداد میں صنعت کار طبقہ بھی انھیں آخری بار دیکھنے کے پہنچا تھا۔ آخری رسومات میں بھی لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔