یوگی کے وزیر وجے کشیپ کا کورونا سے جنگ ہار گئے، میدانتا میں ہوا انتقال

اتر پردیش کے وزیر وجے کشیپ ریاست کے پانچوےرکن اسمبلی ہیں جو کورونا کی دوسری لہر میں زندگی کی جنگ ہار گئے۔

وجے کشیپ کی فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹویٹر
وجے کشیپ کی فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹویٹر
user

قومی آواز بیورو

مظفرنگر کےچرتھاول اسمبلی حلقہ سےبی جےپی کے رکن اسمبلی اور اتر پردیش کی یوگی حکومت میں سیلاب کنٹرول اور ریونیو کےوزیر وجےکشیپ کا کوروناکی وجہ سےانتقال ہو گیا ہے۔وجے کشیپ اتر پردیش کے پانچوےایسے رکن اسمبلی ہیں جو کورونا سےلڑتےہوئےزندگی کی جنگ ہار گئے۔

وجے کشیپ 52 سال کے تھےاور میدانتا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نےاپنے ٹویٹ میں لکھا ہے’’بی جے پی رہنما اور اتر پردیش کےوزیر وجےکشیپ کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا ۔ وہ زمین سےجڑے رہنما تھے اور ہمیشہ عوام کےحق کےکاموں کےلئےوقف رہتے تھے ۔‘‘


واضح رہے وجے کشیپ بی جےپی کےٹکٹ سےچرتھاول اسمبلی سیٹ سے سال 2007 ، 2012 اور سال 2017 میں رکن اسمبلی کے لئے لڑے تھےلیکن وہ سال 2017 میں پہلی مرتبہ منتخب ہوئے تھے۔سا ل 2019 میں جب یوگی کی کابینہ میں توسیع ہوئی تھی تو ان کو وزیر بنایا گیا تھا۔

ریاست اترپردیش میں کورونا کی دوسری لہر سےبڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کئی قیمتی جانیں چلی گئی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد بھی اتنی زیادہ ہے کہ آئے دن ایسی ویڈیو اور تصاویر سامنےآ رہی ہیں جس میں یا تو شمشان میں بہت زیادہ لاشو ں کی آخری رسومات ہورہی ہے ، یا شمشان کے باہر آخری رسومات ادا کی جا رہی ہے یا ندی میں میتیں بہتی نظر آ ر ہی ہیں یا پھر ندی کے کنارے دفنائی ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔ اس سب کو لے کر حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال کھڑے کئے جا رہےہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 May 2021, 7:11 AM