یوپی: کسی ضلع میں 500 سے زیادہ فعال کیسز ہوئے تو وہاں ’کورونا کرفیو ‘ پھر سے نافذ ہوگا

یوپی کے ایڈیشنل ہیلتھ سیکریٹری امت موہن پرساد نے کہا کہ اگر کسی ضلع میں فعال کیسز کی تعداد 500 سے زیادہ ہوتی ہے تو وہاں کورونا کرفیو میں دی جا رہی ریاعتوں کو فوری ختم کر دیا جائے گا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ : یوپی میں کورونا کی وبا کے معاملوں میں کمی واقع ہو گئی ہے اور تمام اضلاع کو کورونا کرفیو میں رعایتیں حاصل ہو رہی ہیں ۔ لیکن وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اورعوام کی ذرا سی لاپرواہی پھر سے حالات خراب کر سکی ہے۔ اسی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ اگر کسی ضلع میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرتی ہے تو وہاں کورونا کرفیو میں حاصل ہو رہی رعایتی ختم کر دی جائیں گی۔

یوپی کے ایڈیشنل ہیلتھ سیکریٹری امت موہن پرساد نے کہا کہ اگر کسی ضلع میں فعال کیسز کی تعداد 500 سے زیادہ ہوتی ہے تو وہاں کورونا کرفیو کرفیو پھر سے سختی سے نافذ کر دیا جائے گا۔ نئی رہنما ہدایت کے مطابق پیر کے روز صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک تمام بازار اور دکانیں کھولی جا سکتی ہیں۔ تاہم ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ واری بندی تاحال جاری رہے گی۔


نیز کنٹنمنٹ زون کو چھوڑ کر شادی کی تقریبات اور عبادت گاہوں میں بیک وقت 50 افراد کو ہی جانے کی اجازت رہے گی۔ سوئمنگ پولز اور سنیما گھروں کو تاحکم ثانی نہیں کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سرکاری محکموں میں کووڈ-19 پروٹوکول کی عمل آوری کو یقینی بناتے ہوئے حاضری مکمل رہے گی اور دفاتر میں کووڈ-19 ہیلپ ڈیسک قائم رہے گی۔ میٹھائی، اسٹریٹ فوڈ، فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےک دوان اتر پردیش میں کورونا کے 294 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 593 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی، جبکہ 51 افراد کی موت ہو گئی۔ ریاست میں فی الحال 4 ہزار 957 کیسز فعال ہیں، جن میں سے 3 ہزار 350 خانہ قرنطینہ میں موجود ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔