یوپی: رکن اسمبلی سیدہ کے ہندو مذہبی پروگرام میں شرکت پر ہنگامہ، چیئرمین دھرم راج نے مندر کا شدھی کرن کرایا

قصبہ بڑھنی چافا کے چیئرمین دھرم راج نے چونکہ سیدہ خاتون مسلمان ہیں اور گوشت خور ہیں اس لیے ان کی آمد سے مندر ناپاک ہو گیا ہے، اس لیے اس کا شدھی کرن کرنا پڑا

<div class="paragraphs"><p>ایم ایل اے سیدہ خاتون / آئی اے این ایس</p></div>

ایم ایل اے سیدہ خاتون / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سدھارتھ نگر: اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں واقع سمے ماتا مندر میں منعقد یگیہ اور کتھا میں سماجوادی پارتی کی رکن اسمبلی سیدہ خاتون کی شرکت کے سبب ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ قصبہ کے چیئرمین دھرم راج نے چونکہ سیدہ خاتون مسلمان ہیں اور گوشت خور ہیں اس لیے ان کی آمد سے مندر ناپاک ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بڑھنی چافا نگر پنچایت کے چیئرمین دھرم راج ورما کی قیادت میں مندر کو گنگا کے پانی سے سیراب کیا گیا اور منتر پڑھ کر اسے پاک (شدھ) کیا گیا، جس نے سیاست کو گرما دیا ہے۔

چیئرمین دھرم راج ورما نے کہا کہ کچھ لوگوں نے سیدہ خاتون کو یہاں مدعو کر لیا تھا۔ چونکہ وہ مسلمان ہیں اور گوشت کھاتی ہیں اس لیے ان کا مندر جانا مناسب نہیں تھا۔ جب مقدس مقام کے ناپاک ہونے کے سبب اس کا شدھی کرن کرایا گیا۔ اب یہ جگہ مکمل طور پر پاک گئی ہے۔


ڈومریا گنج کے پولیس سرکل آفیسر سوجیت کمار رائے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نہ تو کوئی درخواست موصول ہوئی ہے اور نہ ہی کسی نے شکایت کی ہے۔ شکایت موصول ہوئی تو مزید کارروائی کی جائے گی۔

وہیں، ڈومریا گنج اسمبلی حلقہ سے ایس پی کی ایم ایل اے سیدہ خاتون نے کہا ’’ہمیں ’بلوا سمے ماتا‘ کے مقام پر منعقد مذہبی پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے ہمیں بھی نوازا گیا۔ میں ایم ایل اے ہوں، تمام مذاہب کا احترام کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی۔ میرا جو کام ہے میں کرتی ہوں۔ برے لوگوں کی حرکتوں کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔‘‘؎

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔