عید منانے کے سوال پر یوگی کا جواب،’میں ہندوہوں!‘

یوگی نے کہا، ’’ذہنیت تبدیل کرنے کے لئے میں نے اجودھیا میں دیوالی منائی تو برج میں ہولی منانے کا فیصلہ کیا۔ اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ متھرا آنے سے میں فرقہ پرست ہو گیا۔‘‘

تصویر: ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/myogiadityanath">@myogiadityanath</a>
تصویر: ٹوئٹر/@myogiadityanath
user

قومی آواز بیورو

متھرا: ’’میں ہندوہوں ۔سبھی کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوارمنانے کا حق ہے ۔‘‘یہ کہنا ہے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا ۔ یوگی برساناکی دلچسپ اور خصوصی طریقے سے منائی جانے والی ’لٹھ مار ہولی ‘میں شرکت کے لئے آئے ۔23 فروری کی شام پہنچے یوگی آدتیہ ناتھ نے اگلے دن کرشن جنم بھومی میں متھاٹیکا اور تقریبا 30منٹ تک پوجا ارچناکی۔ انہوں نے یہاں کرشن جنم بھومی کے بندوبست کا جائزہ لیا۔

جنم بھومی سے نکل کر انھوں نے میڈیا سے کہا کہ آستھا (عقیدہ )کے مرکز متھراکو اور اچھا سیاحتی مقام بھی بنایا جاسکتاہے ۔وزیر اعلی سے پوچھا گیا کہ اجودھیا میں دیوالی ،متھرامیں ہولی منانے کے بعد عیدکہاں منائیں گے ۔ایک لمحہ بھی انتظارکئے بغیر یوگی نے کہا کہ ’’میں ایک ہندو ہوں اور سبھی کو اپنے اپنے عقیدے کے اظہار کا حق ہے ۔ نہ کسی کو عید منانے سے روکاگیا ہے نہ کسی کو کرسمس سے۔ہرکوئی اپنے عقیدے کے اظہار کے لئے آزادہے۔ مجھے لگتاہے وہ حق مجھے بھی ہے ۔ہمیں اپنی روایت پر فخر محسوس ہوتاہے ۔ ‘‘

تصویر: ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/myogiadityanath">@myogiadityanath</a>
تصویر: ٹوئٹر/@myogiadityanath
متھرا کے برسانا میں پوجا کرتے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ نے برسانا میں ہولی منانے کے مدے پر پچھلی سرکاروں پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ متھرا اور اجودھیا دونوں شہروں کو پچھلی سرکاروں نے نظرانداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ایک وقت تھا جب لوگ (پچھلی سرکاریں) اجودھیا اور متھرا کی ترقی کے لئے پیسہ دینے میں یہ سوچ کر جھجکتی تھیں کہ کہیں ان پر فرقہ پرست ہونے کی مہر نہ لگ جائے لیکن ہم نے اس سوچ کو تبدیل کرنے کے لئے اجودھیا میں دیوالی منائی تو ہولی برج میں ہولی منانے کا فیصلہ کیا۔ اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ متھرا آنے سے میں فرقہ پرست ہو گیا۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Feb 2018, 9:44 PM