مظفرنگر میں اکھلیش یادو اور جینت چودھری کی مشترکہ پریس کانفرنس ’انتخابات کے بعد بی جے پی کا سیاسی پلاین ہوگا‘
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارتی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر حملہ بولا اور کہا کہ انتخابات کے بعد بی جے پی کا یہاں سے پلاین (نقل مکانی) ہو جائے گا
مظفرنگر: سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے صدر جینت چودھری نے آج جمعہ کے روز مظفرنگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارتی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر حملہ بولا اور کہا کہ انتخابات کے بعد بی جے پی کا یہاں سے پلاین (نقل مکانی) ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ بی جے پی کی طرف سے لگاتار یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ مغربی یوپی کے ہندو خوفزدہ ہیں اور وہ بڑے پیمانے پر پلاین کر رہے ہیں۔
سال 2013 میں ہندو مسلم فسادات برداشت کر چکے مظفرنگر میں ایس پی اور آر ایل ڈی کی پریس کانفرنس امت شاہ کی طرف سے جینت چودھری کو ایس پی سے اتحاد توڑنے اور بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت کے بعد ہوئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا، ’’میں کئی گھنٹے تک ہیلی کاپٹر میں بیٹھا رہا۔ ریفل کرانا پڑال تاخیر کی وجہ بھی مجھے نہیں بتائی گئی۔ آج جینت چودھری اور ہم لوگ وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ انتخاب چودھری چرن سنگھ کی وراثت کو آگے بڑھانے کا بھی ہے جو کانوں کو خوش حال دیکھنا چاہتے تھے۔‘‘
خیال رہے کہ اکھلیش یادو کو ایک بجے مظفرنگر پہنچنا تھا لیکن ان کے ہیلی کاپٹر کو دہلی سے پرواز بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور وہ ڈھائی بجے تک دہلی میں ہی تھے۔ اس معاملہ پر بعد میں انہوں نے ٹوئٹر لکھا اور مرکزی حکوت کو ہدف تنقید بنایا۔
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش نے کہا، ’’تین زرعی قوانین بغیر کسانوں کی رائے جاننے مسلط کئے گئے۔ کسانوں نے یکجا ہو کر حکومت کو قوانین واپس لینے پر مجبور کر دیا۔ تین قوانین کو ووٹ کے لئے واپس لیا گیا ہے۔ میں کسانوں کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی ایسا قانون یوپی میں نافذ نہیں ہو پائے گا۔ بجلی 300 یونٹ تک مفت ہوگی اور ایم ایس پی کی خرید کے لئے سرکاری انتظامات ہم کریں گے۔‘‘
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اپنا سنکلپ پتر (انتخابی منشور) پڑھے کہ آیا اس نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے یا نہیں؟ اس مرتبہ تاریخی جیت ہونے جا رہی ہے۔ آر ایل ڈی اور ایس پی مل کر بی جے پی کو ہرانے جا رہی ہیں۔ ہم دنوں کسانوں کے بیٹے ہیں۔ کسانوں کے حق کے لئے آخری حد تک لڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کا کام کر رہے ہیں۔ ایس پی اور آر ایل ڈی مل کر کسانوں کے لے جد و جہد کرتی رہیں گی۔ بی جے پی ابھی اپنے پرانے ایشوز کو ہی اٹھا رہی ہے اور عوامی مسائل پر کوئی بات نہیں کر رہی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔