بی جے پی رکن اسمبلی نے مایاوتی کو بتایا ’ہجڑا‘، بہوجن سماج پارٹی آگ بگولہ

اتر پردیش کے مغل سرائے سے بی جے پی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی کے بارے میں کہا کہ وہ نہ تو عورت لگتی ہیں اور نہ ہی مرد۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور بہوجن پارٹی کے اتحاد سے بی جے پی اس قدر بوکھلا گئی ہے کہ اس کے لیڈران بیانات میں اخلاقیات کی سبھی حدیں پار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تازہ بیان مغل سرائے سے بی جے پی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ کا ہے جنھوں نے ایک جلسہ عام میں بی ایس پی سربراہ مایاتی کے لیے نازیبا کلمات کہے۔ انھوں نے بی ایس پی سربراہ کے بارے میں کہا کہ وہ کنّڑ (ہجڑا) سے بھی بدتر ہیں اور اپنے فائدے کے لیے بے عزتی کا گونٹ پی کر سماجوادی پارٹی سے یو پی میں اتحاد کر لیا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سادھنا سنگھ نے یکے بعد دیگرے کئی شرمناک تبصرے کیے جو موجودہ وقت میں سیاست کے گرتے معیار کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ "ہمیں تو اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ نہ خاتون لگتی ہیں اور نہ ہی مرد لگتی ہیں۔ ان کو تو اپنے وقار کا خیال ہی نہیں ہے۔ جس خاتون کا اتنا بڑا 'چیر ہرن' ہوا ہو وہ اپنی بے عزتی بھول گئی۔ دروپدی کا بھی چیر ہرن ہوا تھا لیکن وہ غرور والی خاتون تھی اس لیے بدلے کا عزم ظاہر کیا تھا، لیکن یو پی کی سابق وزیر اعلیٰ کو اپنی ہی عزت کی پروا نہیں۔"

بی جے پی رکن اسمبلی نے اپنے بیان میں آگے کہا کہ "آج کی خاتون (مایاوتی) کا سب کچھ لُٹ گیا ہے۔ اس کے بعد بھی کرسی پانے کے لیے اپنے وقار کو فروخت کر دیا۔ مایاوتی جی کا ہم اس پروگرام کے ذریعہ توہین کرتے ہیں۔ جو خاتون عورت کے نام پر داغ ہے اور جس خاتون کی عزت لٹنے سے بی جے پی کے لیڈروں نے بچائی، اس نے فائدہ اور سہولت کے لیے اپنی عزت کا ہی گھونٹ پی لیا۔" سادھنا سنگھ اتنے پر ہی نہیں رکیں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ "جس دن اس عورت کا پیٹی کوٹ اور ساڑی پھٹ گئی، اس دن کے بعد اس عورت کو اقتدار کے لیے آگے نہیں آنا چاہیے تھا۔ اس عورت کو پورے ملک کی عورت داغدار مانتی ہیں۔ وہ تو کنّڑ (ہجڑے) سے بھی زیادہ بدتر ہے کیونکہ نہ تو وہ مرد ہے نہ ہی عورت ہے۔"

بی جے پی رکن اسمبلی سادھنا سنگھ کے اس نازیبا کلمات کی وجہ سے بی ایس پی آگ بگولہ نظر آ رہی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے اس بیان پر تلخ رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی رکن اسمبلی نے ہماری پارٹی سربراہ کے لیے جن الفاظ کا استعمال کیا ہے وہ بی جے پی کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ ستیش چندر مشرا نے مزید کہا کہ ایس پی-بی ایس پی اتحاد ہونے کے سبب بی جے پی کے لیڈران اپنے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اور اب ضرورت ہے کہ انھیں آگرہ اور بریلی کے مینٹل اسپتال میں داخل کرا دیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Jan 2019, 12:09 PM