یو پی: زمینی تنازعہ میں بی جے پی لیڈر کے بھائیوں نے برسائی گولیاں، فائرنگ میں 5 افراد زخمی، گاؤں میں افرا تفری
اترپردیش میں مین پوری کے کشنی تھانہ علاقے کے شمشیر گنج میں زمین کے تنازع پر کافی ہنگامہ کیا گیا۔ دریں اثنا، بی جے پی کے ضلع سکریٹری اوم جی دوبے کے بھائیوں نے گولی چلائی
مین پوری: اترپردیش میں مین پوری کے کشنی تھانہ علاقے کے شمشیر گنج میں زمین کے تنازع پر کافی ہنگامہ کیا گیا۔ دریں اثنا، بی جے پی کے ضلع سکریٹری اوم جی دوبے کے بھائیوں نے گولی چلائی۔ اس دوران پانچ افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ودیارام باتھم اور بی جے پی کے عہدیدار اوم جی دوبے کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا ہے۔ علاقائی لیکھ پال رینوبالا اور پولیس فورس کی موجودگی میں زمین کی پیمائش کی گئی۔ ریونیو اہلکاروں اور پولیس کے جانے کے بعد ودیارام باتھم کے رشتہ دار گھور (گوبر کا ڈھیر) جمع کر رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران بی جے پی ضلع وزیر کے بھائی انکت اور شریوم نے اپنے ساتھیوں ککو، ان کے بیٹوں موہن اور چنوں کے ساتھ مل کر لائسنس یافتہ اور غیر قانونی ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اندھادھند فائرنگ سے گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔
مین پوری کے اے ایس پی نے کہا، "تھانہ کشنی کے شمشیر گنج میں زمین کے تنازعہ پر دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک طرف کی اینٹیں دوسری طرف رکھ دی گئی تھیں جس کی وجہ سے یہ جھگڑا ہوا۔ اینٹیں ہٹائی جا رہی تھیں لیکن دوسری طرف کے لوگوں نے بندوق سے فائر کر دیا۔‘‘
اے ایس پی نے بتایا کہ واقعے میں ایک بچے سمیت 3 سے 4 افراد کو بھی چھرے لگے ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی، کارروائی کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔