یوپی: بدایوں کی 50 سالہ خاتون کے ساتھ نربھیا جیسی درندگی، مندر کے مہنت سمیت 3 کے خلاف مقدمہ

بدایوں ضلع میں ایک خاتون کے ساتھ نربھیا جیسی دندگی انجام دی گئی ہے۔ یہاں ایک 50 سالہ آنگن باڑی کی ملازمہ کا اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا، ملزم مندر کا مہنت اس واردات کے بعد فرار ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

بدایوں: اتر پردیش کے بدایوں ضلع میں ایک خاتون کے ساتھ نربھیا جیسی دندگی انجام دی گئی ہے۔ یہاں ایک 50 سالہ آنگن باڑی کی ملازمہ کا اجتماعی آبروریزی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ روزنامہ ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹ رپورٹ میں خاتون کی شرم گاہ میں راڈ جیسی کوئی چیز ڈالنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کی بائیں پسلی، بایاں پیر اور بایاں پھیپھڑا بھی زخمی پایا گیا ہے۔ خاتون کی موت بہت زیادہ خون بہہ جانے اور صدمہ کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔ اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے ملزم مندر کے مہنت سمیت اس کے ایک چیلے اور ڈرائیور کے خلاف عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمان فیل حال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

انسانیت کو شرمسار کرنے والا یہ واقعہ اگھیتی تھانہ علاقہ کےک ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں کی خاتون نزدیکی گاؤں میں واقع ایک مندر میں روزانہ کی طرح اتوار کےک روز بھی پوجا کرنے کے لئے گئی تھی۔ مقدمہ کے مطابق دیر رات مندر کا مہنت اپنی بولیرو گاڑی سے اس کی لاش گھر کے دروازے پر پھینک کر فرار ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے پہلے ملزم مہنت اسے اپنی گاڑی میں علاج کے لئے چندوسی بھی لے کر گیا تھا۔


اہل خانہ کے مطابق خاتون کا عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا ہے تاہم اگھیتی کے تھانہ دار راویندر پرتاپ سنگھ نے اہل خانہ کی فریاد سننا دو دور جائے وقوعہ کا دور تک نہیں کیا۔ پیر کی دوپہر 18 گھنٹہ بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجی گئی۔ خاتون ڈاکٹر سمیت تین ڈاکٹروں کے پینل نے خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔

شام کو رپورٹ آنے کے بعد معلوم چلا کہ خاتون کی شرم گاہ میں شدید زخم ہیں اور کافی خون بھی بہہ رہا ہے۔ رپورٹ میں کسی لوہے کی راڈ جیسی چیز کو ٹھونے جانے کی بات بھی سامنے آئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھنے کے بعد افسران حیران رہ گئے۔ ملزم بابا ستیہ نارائن، اس کا چیلا ویدرام اور ڈرائیور جس پال فرار ہیں، جنہیں گرفتار کرنے کے لئے پولیس چھاپہ ماری کر رہی ہے۔


ایس ایس پی سنکلپ شرما نے کہ کہ اگھیتی تھانہ علاقہ میں تقریباً 50 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم اور اہل خانہ کی تحریر پر تین لوگوں کے خلاف قتل اور عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نامزدگان کی گرفتاری کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔